World Space Day Walk in Hunza

ہنزہ (اسلم شاہ، رحیم اللہ بیگ) ہاسی گاؤا میموریل پلک سکول کریم آباد ہنزہ میں پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ہنزہ بھر سے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب میں خلائی تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے طلباء نے مختلف سائنسی ماڈلز پیش کئے اور اس ہفتے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرام پیش کئے۔

اس موقع پر وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپارکو نے اپنے پروگرام کے بہترین جگہ کا انتخاب کیا اور امید ہے آئندہ بھی سپارکو اس ایونٹ کو جاری رکھے گی کیونکہ ہنزہ تعلیمی میدان گلگت بلتستان کے لیے ایک رول ماڈل ہے اور پورے پاکستان میں خواتین کے تعلیم میں سب سے آگے ہے۔ ہمارے دشمن چاہتا ہے کہ ہمارے خواتین پڑھ نہ سکے۔

ہنزہ میں سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد

آج ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول میں سپارکو کے پروگرام میں شرکت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں، یہ ہنزہ کی خاصیت ہے کہ آج ہنزہ میں خلائی ٹیکنالوجی کا ذکر ہوتا ہے ۔ہنزہ سیمت گلگت بلتستان میں آغا خان ایجوکیشن سروس نے تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج ہنزہ سمیت گلگت بلتستان میں اگر معیاری تعلیم میسر ہے تو اس میں آغاخان ایجوکیشن سروس کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہنزہ میں سڑکوں اور بجلی کے مسائل سے آگاہ ہوں اور ہم ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول کے لیے روڑ بنوانے اور چار دیواری کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول کے طلبہ و طالبات کے ہمراہ سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے طلباء کے ساتھ وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال، ہنزہ کے سول سوسائٹی کے عہداداران، علاقہ عمائدین اور اہل علاقہ کے ایک کثیر تعداد نے سپیس واک میں حصہ لیا۔

ہنزہ میں سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد

تقریب میں مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء نے مختلف ماڈلز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور مہمان خصوصی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے راکٹ لانچنگ میں حصہ لیا۔

تقریب کے بعد علاقہ عمائدین نے وزیر تعمیرات کو ہنزہ کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور تعمیرات کے شعبے میں جاری منصوبوں میں تیزی پیداکرنے اور بھر وقت مکمل کرنے کی استدعا کی۔

یاد رہے کہ پاکستان خلائی تحقیق کا ادارہ سپارکو اس پروگرام کو مسلسل سات سال سے کامیابی کے ساتھ ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول میں منعقد کرتا رہا ہے۔

By اسلم شاہ

اسلم شاہ کا تعلق ضلع ہنزہ سے ہے اور وہ ہنزہ پریس کلب کے رکن اور ماہنامہ کنجوت ٹوڈے میگزین کے ایڈیٹر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے