جی بی اردو گلگت بلتستان اور چترال کی آواز کو اردو زبان میں دنیا تک پہنچانے والا ایک آزاد اور غیر جانبدار پلیٹ فارم ہے۔ ہم خبروں کی ترسیل کے بجائے خبروں کے پس منظر، سیاق و سباق اور اثرات پر توجہ دیتے ہیں۔ ہماری توجہ ان موضوعات پر ہوتی ہے جو عام میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہ جاتے ہیں، مگر عوامی شعور کے لیے نہایت اہم ہوتے ہیں۔
ہمارا مشن
- خطے کے نوجوانوں، لکھاریوں، محققین، صحافیوں اور عام شہریوں کو اظہارِ رائے کا ایک معیاری پلیٹ فارم فراہم کرنا۔
- گلگت بلتستان اور چترال سے متعلق خبروں، آراء، تجزیوں اور ذاتی مشاہدات کو ایک منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں پیش کرنا۔
- ایسے خیالات، مشاہدات اور سوالات کو جگہ دینا جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔
جی بی اردو، GBee نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ اس نیٹ ورک کے تین بنیادی پلیٹ فارمز ہیں:
پلیٹ فارم | زبان | نوعیت |
---|---|---|
GBee (gbee.pk) | انگریزی | بلاگز، آراء اور تجزیے |
جی بی اردو (urdu.gbee.pk) | اردو | ذاتی بلاگز، رائے، علاقائی بیانیہ |
Jobilink (jobilink.pk) | اردو و انگریزی | ملازمتوں کا پلیٹ فارم (گلگت بلتستان و چترال کے لیے) |
جی بی اردو پر کون لکھ سکتا ہے؟
جی بی اردو میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہر فرد کی آواز اہم ہے۔ اگر آپ کے پاس کہنے کو کچھ ہے، تو ہمارے پاس اسے سننے اور شائع کرنے کا پلیٹ فارم موجود ہے۔ اگر آپ لکھنے کا شوق رکھتے ہیں، چاہے تجربہ کار ہوں یا نئے، ہم آپ کی تحریر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ تحریریں درج ذیل موضوعات پر ہو سکتی ہیں:
- معاشرتی مسائل
- سیاست، حکومت اور پالیسی
- ثقافت، موسیقی، زبان، ادب اور تاریخ
- تعلیم، ماحولیات، ترقی
- ذاتی مشاہدات، سفرنامے یا خیالات
شراکت کا طریقہ
- اپنی تحریر (Word یا PDF فارمیٹ میں) ای میل کریں۔
- مختصر تعارف اور پروفائل تصویر ساتھ منسلک کریں۔
- اگر چاہیں تو اپنے سوشل میڈیا لنکس بھی شامل کریں۔
- ای میل پتہ:
urdu[at]gbee.pk
اگر آپ مستقل لکھاری کے طور پر لکھنا چایتے ہیں تو ہم سے رابطہ کر کے جی بی اردو پر اپنا پروفائل بنوا سکتے ہیں۔
ادارتی ٹیم تحریر کا جائزہ لے کر پالیسی کے مطابق اشاعت یا ترمیم کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
ہمارا قارئین
- گلگت بلتستان اور چترال کے باشعور شہری
- اردو زبان سے دلچسپی رکھنے والے قارئین
- سماجی، ثقافتی اور فکری بحث و مباحثے میں دلچسپی رکھنے والے افراد
رابطہ
کسی بھی سوال، تجویز یا مضمون کی شمولیت کے لیے ہم سے رابطہ کریں:
ای میل: editor[at]gbee.pk
ویب سائٹ: urdu.gbee.pk