Connect with us

تعلیم

کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب اراکین نے ہنزہ میں حلف اٹھایا

نو منتخب اراکین میں جناب آیاز اللہ بیگ صدر، جناب اقبال کریم نائب صدر، مس سمینہ ناز نظیم جنرل سیکٹریری اور سرفراز فینانس سکیٹریری منتخب ہوئے۔

Published

on

کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن

ہنزہ(رحیم امان) کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب اراکین کے حلف برداری کا پروگرام ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول میں انعقاد ہوا۔ نو منتخب اراکین و عہدداران سے مذہبی و سماجی شخصیت جنا ب حور شاہ نے حلف لیا۔ نو منتخب اراکین میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

نئے کا بینہ کا انتخاب جمہوری اندازمیں کیا گیا۔نو منتخب اراکین میں جناب ایاز اللہ بیگ صدر، جناب اقبال کریم نائب صدر، مس سمینہ ناز نظیم جنرل سیکٹریری اور سرفراز فینانس سکیٹریری منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ کریم آباد ویلفےئر ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد تعلیم اورصحت کے میدان میں بہتری کے لیے اقدامات اُٹھانا اور سا تھ ساتھ ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ا سکی اولین تر جحات میں شامل ہیں۔

اس موقع پر نو منتخب صدر ایاز اللہ بیگ نے کہا کہ میں اے جی ایم ممبران کے اعتماد کاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جمہوری انداز اختیار کرتے ہوئے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میری ٹیم کریم آباد کی تعمیروترقی اور کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرئیگی۔

رحیم امان کا تعلق کریم آباد ہنزہ سے ہے اور وہ تعلیم کے شعبے سے منسلک ہیں۔

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تعلیم

سکردو کے تیرہ سالہ طالب علم نے ڈورن کیمرہ تیار کر لیا

Published

on

Uswa Public School Skardu, Drone

سکردو کے تیرہ سالہ طالب علم نے دو ماہ کے قلیل عرصے میں ڈورن کیمرہ تیار کر لیا۔

اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کے طالب علم محمد میثم نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈورن کمیرہ تیار کر لیا۔ میثم نے ڈورن کیمرے کی تیاری میں اپنے پرانے پیمانوں، خراب کھلونوں کی موٹرز اور پرانے موبائیل فون کے کیمرے کا استعمال کیا ہے۔

Kid from Skardu Gilgit-Baltistan makes his own drone.
محمد میثم میڈیا سے بات کرتے ہوئے۔

میثم کے مطابق انہیں اس کی تیاری میں دو ماہ کا عرصہ لگا ہے اور ان کا تیار کردہ ڈورن کمیرہ 70 میٹر کی بلندی تک پرواز کر

سکتا ہے۔ میثم کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسا ڈورن تیار کرنا چاہتے ہیں جو انسانوں کو آسانی سے ساتھ لے کر کہیں جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تعاون کرے تو وہ ڈورن ٹیکنالوجی کو ایک نئی جہد دے سکتے ہیں۔

Continue Reading

تعلیم

ہنزہ میں سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد

Published

on

World Space Day Walk in Hunza

ہنزہ (اسلم شاہ، رحیم اللہ بیگ) ہاسی گاؤا میموریل پلک سکول کریم آباد ہنزہ میں پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ہنزہ بھر سے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب میں خلائی تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے طلباء نے مختلف سائنسی ماڈلز پیش کئے اور اس ہفتے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرام پیش کئے۔

اس موقع پر وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپارکو نے اپنے پروگرام کے بہترین جگہ کا انتخاب کیا اور امید ہے آئندہ بھی سپارکو اس ایونٹ کو جاری رکھے گی کیونکہ ہنزہ تعلیمی میدان گلگت بلتستان کے لیے ایک رول ماڈل ہے اور پورے پاکستان میں خواتین کے تعلیم میں سب سے آگے ہے۔ ہمارے دشمن چاہتا ہے کہ ہمارے خواتین پڑھ نہ سکے۔

ہنزہ میں سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد

آج ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول میں سپارکو کے پروگرام میں شرکت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں، یہ ہنزہ کی خاصیت ہے کہ آج ہنزہ میں خلائی ٹیکنالوجی کا ذکر ہوتا ہے ۔ہنزہ سیمت گلگت بلتستان میں آغا خان ایجوکیشن سروس نے تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج ہنزہ سمیت گلگت بلتستان میں اگر معیاری تعلیم میسر ہے تو اس میں آغاخان ایجوکیشن سروس کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہنزہ میں سڑکوں اور بجلی کے مسائل سے آگاہ ہوں اور ہم ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول کے لیے روڑ بنوانے اور چار دیواری کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول کے طلبہ و طالبات کے ہمراہ سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے طلباء کے ساتھ وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال، ہنزہ کے سول سوسائٹی کے عہداداران، علاقہ عمائدین اور اہل علاقہ کے ایک کثیر تعداد نے سپیس واک میں حصہ لیا۔

ہنزہ میں سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد

تقریب میں مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء نے مختلف ماڈلز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور مہمان خصوصی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے راکٹ لانچنگ میں حصہ لیا۔

تقریب کے بعد علاقہ عمائدین نے وزیر تعمیرات کو ہنزہ کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور تعمیرات کے شعبے میں جاری منصوبوں میں تیزی پیداکرنے اور بھر وقت مکمل کرنے کی استدعا کی۔

یاد رہے کہ پاکستان خلائی تحقیق کا ادارہ سپارکو اس پروگرام کو مسلسل سات سال سے کامیابی کے ساتھ ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول میں منعقد کرتا رہا ہے۔

Continue Reading

تعلیم

کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کی26 جولائی کے سالانہ اجلاس میں آئندہ کے مجلس عاملہ کے انتخابات منعقد کرانے کا اعلان

Published

on

Karimabad Welfare Association Hunza

کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کی26 جولائی کے سالانہ اجلاس میں آئندہ کے مجلس عاملہ کے انتخابات منعقد کرانے کا اعلان۔کابینہ اور ارکین اپنی گزشتہ کاکردگی بھی پیش کریں گے۔صرف رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کا حقدار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کریم آباد یلفیئرایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ریاض اللہ بیگ نے ویلفیئر ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق مقرر مدت پوری ہونے کے بعد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ارکین کے متفقہ فیصلہ سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس رواں ماہ کے 26 تاریخ کو ہاسی گاوا میموریل سکول اینڈ کالج میں منعقد ہوگا جس میں ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق آئندہ مجلس عاملہ کے لیے انتخابات عمل میں لائی جائیگی۔

انتخابات میں حصہ لینے یا ووٹ ڈالنے کا حق صرف رجسٹرڈ اراکین کو حاصل ہوگارکنیت حاصل کرنے کے خواہش مند کریم آباد کے باشندے مورخہ 20جولائی تک دفتر سے رجسٹریشن فارم حاصل اور جمع کر سکتے ہیں۔

Hasegawa Memorial Public School Karimabad Hunza

ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کریم آباد ہنزہ۔

یاد رہے کہ کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق ہر تین سال بعد الیکشن کے ذریعے نئی مجلس عاملہ اور کابینہ کا انتخاب کیا جا تا ہے۔کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کریم آباد ہنزہ میں مختلف فلاحی خدمات سر انجام دیتی ہے اس ایسوسی ایشن کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج ہے جو کہ کئی دہائیوں سے ہنزہ میں علم کی روشنی پھیلانے میںئردء کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جہاں مستحق طلبہ و طالبات کی معیاری تعلیم کے حصول میں معاونت کی جاتی ہے۔

Continue Reading

مقبول تریں