ڈی سی ہنزہ فیاض احمد کی جانب سے ضلع ہنزہ میں تمباکونوشی کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کے بڑے قدم کو نوجوان لیڈرز منصور شریف صدر بلتت یوتھ آرگنائزیشن اور محمد فضائل جنرل سیکرٹری بلتت یوتھ آرگنائزیشن نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں منصور شریف اور محمد فضائل نے خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے نئی نسل کو تمباکو نوشی سے بچانے میں مدد ملے گی۔
اس سے قبل ڈی سی ہنزہ فیاض احمد غیر سرکاری فلاحی ادارہ سیڈو کی مشترکہ مہم تمباکو سموک فری ہنزہ مہم کے تحت ہنزہ بھر میں ا ٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو تمباکو کے اشیاء فروخت کرنے، کھُلا سگریٹ فروخت کرنے، تعلیمی اداروں اور صحت کے اداروں سے 50 میٹر فاصلے کے اندر تمباکو نوشی سے متعلق اشیاء فروخت کرنے، تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی کرنے،تمام پبلک علاقوں میں تمباکو نوشی کرنے اور تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں تمباکو نوشی کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمباکو نوشی کے خلاف ہنزہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کیا تھا۔
محمد فضائل جنرل سیکرٹری بلتت یوتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ہنزہ سے منشیات کے خاتمے کے لیے نوجوان اور بلتت یوتھ آرگنائزیشن ڈپٹی کمشنر کے ان اقدامات کو عملی شکل دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔
بلتت یوتھ آرگنائزیشن کے صدر منصور شریف نے کہا کہ یوتھ اور ہنزہ کی عوام کو چاہئے کہ وہ اس عمل کی حمایت کریں اور ہنزہ میں تمباکونوشی کے خلاف لگائے گئے دفعہ 144 کو نافذ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
جواب دیں