Connect with us

خبریں

ضلع ہنزہ میں تمباکونوشی کے خلاف دفعہ 144 نافذ

Published

on

ضلع ہنزہ میں تمباکونوشی کے خلاف دفعہ 144 نافذ

ہنزہ (اکرام نجمی) حکومت گلگت بلتستان اور غیر سرکاری فلاحی ادارہ سیڈو کی مشترکہ مہم تمباکو سموک فری ہنزہ مہم کے تحت ہنزہ بھر میں ا ٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو تمباکو کے اشیاء فروخت کرنے، کھُلا سگریٹ فروخت کرنے، تعلیمی اداروں اور صحت کے اداروں سے 50 میٹر فاصلے کے اندر تمباکو نوشی سے متعلق اشیاء فروخت کرنے، تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی کرنے،تمام پبلک علاقوں میں تمباکو نوشی کرنے اور تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں تمباکو نوشی کرنے پر فیاض احمد ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے پابندی عائد کرتے ہوئے تمباکو نوشی کے خلاف ہنزہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے، دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا، نئی نسل کو تباہ ہونے سے بچانے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔

ہنزہ کو جنوبی ایشیاء کا پہلا پلاسٹک فری علاقہ ہونے کا اعزاز ملنے کے بعد اب ہنزہ کی نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسی لعنت سے دور رکھنے کے لیے حکومت گلگت بلتستان اور غیر سرکاری اور فلاحی ادارہ سیڈو کی مشترکہ مہم تمباکو سموک فری ہنزہ کے تحت ہنزہ بھر میں تمباکو نوشی اور تمباکو نوشی سے متعلق کاروبار کی حوصلہ شکنی کے لیے ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ فیاض احمد کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔

ضلع ہنزہ میں تمباکونوشی کے خلاف دفعہ 144  نافذ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ فیاض احمد نے ہنزہ پریس کلب کے ممبران اور عہداراروں کے ساتھ ایک میڈیا بریفنگ میں ہنزہ بھر میں ا ٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو تمباکو کے اشیاء فروخت کرنے، کھُلا سگریٹ (دانوں کی شکل میں)فروخت کرنے،تعلیمی اداروں اور صحت سے متعلقہ اداروں کے 50میٹر فاصلے کے اندر تمباکو نوشی سے متعلق اشیاء فروخت کرنے(کاروبار کرنے)، تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی کرنے،تمام پبلک علاقوں میں تمباکو نوشی کرنے اور تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں تمباکو نوشی پر فیاض احمد ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے پابندی عائد کرتے ہوئے تمباکو نوشی کے خلاف ہنزہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 پر عمل کروانے کے لیے محکمہ پولیس، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تمام تحصیل اور دیگر اداروں کو احکامات جاری کردئیے جائے گے،اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں اور افراد کے خلاف قانون تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ میں انسداد تمباکو نوشی کے لیے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے اس کااجلاس بہت جلد ہوگا جس میں لائحہ عمل اور اس مہم کو بہتر عملی اندازمیں موثر بنانے پر غور کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد وزارت صحت کی انتباہی تصاویر اور پیغام کے بغیر دستیاب سگریٹ یا سمُگل سگریٹ کے خلاف کاروائی قانون کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔صحافی کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مختلف قسم کے فلیور زپر مبنی سگریٹ جس سے بچوں میں سگریٹ نوشی کی عادت بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اس پر آئندہ کی انسداد تمباکو نوشی ٹاسک فورس کی اجلاس میں پابندی عائد کی جائے گی۔

اس موقع پرڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے اپنے ماتحت تمام اداروں کو تمباکو نوشی کے خلاف دفعہ 144پر عمل درآمد کروانے کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔

اکرام نجمی گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سینیر صحافی ہیں۔ وہ ہنزہ پریس کلب کے ساتھ منسلک ہیں اور دیواکو میڈیا سروسز کے سی ای او بھی ہیں۔

Advertisement
1 Comment

پاکستان

آکا پاکستان اور گلگت بلتستان حکومت کے مابین سنٹرل ہنزہ میں پانی کے منصوبے کے لیے شراکت داری کا معاہدہ

Published

on

آکا پاکستان اور گلگت بلتستان گو رنمٹ کے مابین سنٹرل ہنزہ کے لیے پانی کے منصوبے کے لیے شراکت داری کے معاہدہ

آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ، پاکستان ،گو رنمٹ آف گلگت بلتستان اور ہنزہ کی ضلعی انتظامیہ کے مابین سینٹرل ہنزہ کے لیے پانی کی فراہمی کے ایک بڑے منصوبے کے لیے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ، پاکستان نے گو رنمٹ آف گلگت بلتستان کے ساتھ شراکت داری کی یاداشت پر دستخط کیے جس کے تحت عطاآباد جھیل سے سینٹرل ہنزہ کے ایک بڑے حصے کوگھر یلو اور تجارتی مقا صد کیلے پانی کی فراہمی کرنے کے لیے فز یبلٹی اسٹڈ ی Feasibility studyکی جائے گی. اس Feasibility study کے تحت جہاں آبادی اور سیاحوں کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھا جائے وہاں اس سکیم کے ا نفراسکٹچر کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے لیے درکار اسٹڈی بھی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ہنزہ میں بروز بدھ، 7 اکتوبر2020 کو گو رنمٹ آف گلگت بلتستان،ضلعی انتظامیہہنزہ اور آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ کے مابین اس مطالعے کے لیے یاداشت پر دستخط ہوئے۔ جس میں حکومت گلگت بلتستان کی جناب سے گلگت بلتستان کے ایڈشینل چیف سکریٹری جناب سید ابرار حسین شاہ، جناب فیاض آحمد،ڈپٹی کمشنر ہنزہ، جناب نواب علی خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ پاکستان، سوسائٹی کے نمائندوں اور اے۔کے۔ڈی۔این کے لیڈرز نے شرکت کی۔

سینٹر ہنزہ کو پانی کی شدید قلت کا سامنہ ہے کیونکہ اس کی بیشتر آبادی پانی کی ضرورت کو دو گلشیز اور ان سے جڑے ندیاں (حسن آباد نالے اور التر نالے) سے پورا کر رہی ہے اور ان گلشیز پر حالیہ برفانی جھیل بنے اور ا ن کے پھٹنے کے واقعات نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور دیگر معاشرتی انفراسٹر یکچر پر بہت اثر ڈالا ہے۔ جبکہ گھریلو استعمال کے پانی کی شدید قلت اور دیگر تجارتی سرگرمیوں میں تیز رفتار نشونما خصو صاً سیاحت میں اضافے کی وجہ سے پانی کی قلت کا یہ معاملہ اب شدت اختیار کر گیا ہے۔ لہذا آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو استعمال کر تے ہوے ان خطرات کے تشخیص کرنے میں گو رنمٹ آف گلگت بلتستان اور ہنزہ انتظامیہ کو Feasibility Study کرنے اور واٹر سپلائی ڈیزئن کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے ایڈشینل چیف سکریٹری جناب سید ابرار حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت علاقے اور اس کی عوام کی ترقی کے لے ہمیشہ گامزن ہے۔ ہم آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کا شکر گزار ہیں کہ وہ متعد ترقیاتی منصوبوں کا ادراک کر رہی ہے جس میں غربت کو کم کرنے اور کمیو نٹی کو با اختیار بنانے کے پروگرامزشامل ہیں۔ ہم بہت سے ترقیاتی اقدامات خصوصاً موسیماتی تبدیلیوں اور گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے اُمور کو حل کرنے کے لیے گو رنمٹ آف گلگت بلتستان کی طرف سے آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ کے تعاون کو سہراہتے ہیں۔

اپنے خطاب میں جناب فیاض آحمد،ڈپٹی کمشنر ہنزہ،نے کہا ہے اس ترقیاتی پراجیکٹ میں آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ کے ساتھ تعاون سے تجارت گاہوں،ہیلتھ سینٹر اور دیگر سکولوں اور تقر یبا 5500 گھرانوں کو صاف پانی ی فراہمی کو یقینی بنائے گی جس میں ہنزہ کے آٹھ بستیاں التت، فیض آباد، گنیش، گریلت، دوکھن اور علی آباد کے علاقو ں کو فائدہ ہو گا۔ اس Feasibilty Study کے تحت نہ صرف پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کیا جائے گا بلکہ سینٹرل ہنزہ میں سیا حت کو فروغ ملے گی۔

جناب نواب علی خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ پاکستان اپنے تاثرات میں کہا کہ حکومت پاکستان اور اے۔کے۔ ڈی۔ این پاکستان کی ترقی اور یہاں کی عوام کی معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اے۔ کے ۔ڈی۔ این، حکومت کی جانب سے تمام تر تعاون کا شکر گزار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین دہائیوں میں ،آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ پاکستان نے پانچ لاکھ 500,000لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولت فراہم کیا ہے جس سے نہ صرف لوگوں کی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ معاشی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین اور لڑکیوں کا دور دراز جگہوں سے پانی لانیکی مشقت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

Continue Reading

خبریں

کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن بچوں کو تمباکو نوشی کی فراہمی پر عائد پابندی کی پاسداری کرے گی

Published

on

کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے عہداداران اور ممبران کو سیڈو گلگت بلتستان

ہنزہ (اسلم شاہ) کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن اپنے ممبران کو انسداد تمباکو نوشی کے اصولوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے بچوں کو تمباکو نوشی کی اشیاء کی فراہمی پر عائد پابندی کی پاسداری کرے گی۔ کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کابینہ اور ممبران۔

سیڈو گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے قوانین پر عمل درآمد کروانے اور انسداد تمباکو ایکٹ کی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں انسداد تمباکو ایکٹ 2020 کی تفصیلات سے کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے ممبران کو آگاہ کیا گیا اور انسداد تمباکو ایکٹ 2020 کی کاپی آگاہی کے لیے فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی میٹنگ کے موقع پر سیڈو گلگت بلتستان کی جانب سے سیڈو گلگت بلتستان کے ہنزہ کے نمائندے کی جانب سے کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے کابینہ اور ممبران کے لیے انسداد تمباکو ایکٹ کے متعلق ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایکٹ کی اہم نکات کی وضاحت کی گئی ہے او انسداد ر تمباکو ایکٹ کے متعلق سوالات کے جوابات دئے گئے .

کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے عہداداران اور ممبران کو سیڈو گلگت بلتستان کی جانب سے انسداد تمباکو ایکٹ 2020 کے معلق آگہی سیشن میں ایکٹ کی کاپی اور بروشرز پیش کیے جا رہے ہیں
کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے عہداداران اور ممبران کو سیڈو گلگت بلتستان کی جانب سے انسداد تمباکو ایکٹ 2020 کے معلق آگہی سیشن میں ایکٹ کی کاپی اور بروشرز پیش کیے جا رہے ہیں

اس موقع پر ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران نے اس مہم کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے ذریعے نئی نسل کو تمباکو نوشی جییے لعنت سے دور رکھنے میں مدد ملی گی۔اس موقع پر کابینہ کے ارکان نے اپنے ممبران پر انسداد تمباکو ایکٹ پر عمل درآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران کو ان قوانین پر عمل درآمد کرکے اپنے آپ کو تادیبی کاروائیوں سے دور رکھیں اور معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کریں۔

اس موقع پر کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے عہداداران کو بروشرز اور انسداد تمباکو ایکٹ کی کاپی فراہم کی گئی تاکہ اس کا مطالعہ کرکے اپنے ممبران کو آئندہ میٹنگ میں آگہی فراہم کی جاسکے۔

Continue Reading

خبریں

کریم آباد بازار ایسوسی ایشن کابینہ کی مدت پوری، کابینہ تحلیل

Published

on

کریم آباد بازار ایسوشیشن

ہنزہ (اسلم شاہ) کریم آباد بازار ایسوسی ایشن کابینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد صدر عبدالحمید نے کابینہ تحلیل کرنے کا اعلان، نئی کابینہ کے لیے تیرہ رکنی کمیٹی کی تشکیل۔ایک ہفتے کے اندار نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ سابقہ صدر اور کابینہ نے جنرل باڈی میٹنگ میں اپنا کارکردگی مالی رپورٹ پیش کیا۔سٹریٹ لائٹس، کریم آباد مین رورڑ کی میٹلنگ،پبلک ٹالیٹس،بازار میں نئے ٹرانفارمرز کی تنصیب، کچرے اُٹھانے کی گاڑیوں کی فراہمی سمیت کئی منصوبوں کے حصول کے لیے اپنی دور صدارت میں تکمیل کروائیں۔ سابقہ صدر عبدالحمید کریم آباد بازار ایسوسی ایشن۔

تفصیلات کے مطابق کر یم آباد بازار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول کریم آباد میں منعقد ہوا، جنرل باڈی میٹنگ میں کر یم آباد بازار ایسوسی ایشن کابینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد صدر عبدالحمید نے کابینہ تحلیل کرکے باہمی صلح مشورے کے ساتھ نئی کابینہ ترتیب دینے کے لیے تیرہ رکنی کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے،اس موقع پر سابقہ صدر کریم آباد بازار ایسوسی ایشن عبدالحمید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کریم آباد بازار ایسوسی ایشن کو یہ اعزاز حاصل کہ کریم آباد بازار ایسوسی ایشن باقاعدہ حکومت پاکستان کے ساتھ منسلک ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنے کابینہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مقررہ مدت میں ہماری کابینہ کی کوششوں کی وجہ سے کریم آباد مین بازار میں اسٹریٹ لائٹس کا کروڑوں کا پروجیکٹ مکمل کروایا جس کے لیے ہم حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کریم آباد مین بازار میں روڑ میٹلنگ کو اٹھارہ فٹ تک چوڑا کروایاجو کہ پہلے صرف بارہ فٹ کا تھا،کریم آباد سیاحوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے پبلک ٹوائلٹس کے لیے کام کیا جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،اس ساتھ ساتھ ہنزہ میں زمینوں کی سرکاری نرخ ناموں کی ازسر نو تعین کے لیے حکومت کے اعلی حکام، جن میں گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تک رجوع کیا۔

اس موقع پر فنانس سیکرٹری پیار علی نے فنانس رپورٹ پیش کرتے ہوئے ممبران کے سوالوں کے جوابات دئیے۔ کر یم آباد بازار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی میٹنگ میں ممبران نے کابینہ کی کاردگی کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کے تحت نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے تیرہ رکنی کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اوریہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر نئی کابینہ تشکیل دے کر حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

Continue Reading

مقبول تریں