پولیس فورس کی خصوصی دستوں کی جدید تربیت میں کمانڈر ایف سی این اے اور افواج پاکستان کا تعاون حاصل رہا ہے جس پر کمانڈر ایف سی این اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امن و امان کے حوالے سے پولیس فورس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کی کوششوں کی وجہ سے مفروروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ایپکس میں کئے گئے فیصلوں پر پولیس نے من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔
گلگت بلتستان پولیس کی کارکردگی دیگر صوبوں کی پولیس سے بہتر ہے۔ پولیس پر عوام کا اعتماد مکمل بحال ہوا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے پولیس فورس کو ایک منظم اور جدید فورس بنانے کےلئے درکار وسائل فراہم کئے ہیں۔ جرائم پر قابو پانے کےلئے مختصر مدت میں سیف سٹی پروجیکٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور مجرموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 3ارب کی لاگت سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں میرٹ پر بھرتیاں عمل میں لائی جاچکی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی کو ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستان کے تھانوں کا نظام کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات کریں۔
تھانوں کا نظام کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ۔ صوبے میں تھانوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ تمام تھانوں میں مناسب نفری اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں پولیس ریکروٹس کی تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پولیس جوانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے ہیں۔
شہداءپیکیج کی منظوری اور عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے پولیس ویلفیئر ایکٹ کواسمبلی سے منظور کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پولیس جوانوں کو حوصلوں کو بلند کرنے کےلئے آئی ایس پی آر کی طرز پر پولیس فورس کے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ترانے تیار کئے جائیں جس میں آئی ایس پی آر سے خصوصی مدد لی جائے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر پولیس ٹریننگ کالج کےلئے ڈسپنسری، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور پولیس ٹریننگ کالج کے شاہراہوں کی میٹلنگ کا اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو ریکروٹس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی اور دوران تربیت بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تعریفی اسناد تقسیم کئے۔
آئی جی پی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج کے قیام سے گلگت بلتستان میں ایڈوانس کورسسزکا انعقاد ممکن ہوا جن کےلئے پہلے جوانوں کو سہالا جانا پڑتا تھا۔ گلگت بلتستان حکومت اور پاک آرمی کے تعاون سے ایس پی یو میں میرٹ پر بھرتیاں عمل میں لائی گئی ہے اور پولیس کےلئے ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے ہیں۔ آئی جی پی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ پولیس فورس کو درکار وسائل فراہم کئے گئے ہیں جو امن و امان کی بحالی میں معاون ثابت ہوا ہے۔
آئی جی پی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی نے کہاکہ جغرافیائی اعتبار سے گلگت بلتستان انتہائی اہم صوبہ ہے۔ پولیس کو جدید تربیت کےلئے پاک آرمی اور انٹیلی جنس اداروں کا خصوصی تعاون رہاہے۔ آج کے پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں 570جوان اور آفیسران اپنی تربیت مکمل کرکے فیلڈ میں جائیں گے ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ آفیسران او رجوان اپنی تربیت سے بھرپور استعفادہ حاصل کرتے ہوئے امن وامان اور جرائم پر قابو پانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں
جواب دیں