تین روزہ شندور پولو میلہ آج اپنے اختتام کو پہنچا۔ شندور پولو ٹورنامیٹ کے فائنل میں چترال اے نے گلگت اے کو ۵ کے مقابلے میں ۱۰ گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر دیا۔ شندور پولو ٹورنامنٹ میں چترال کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔
پہلے روز کا کھیل
لاسپور
|
5
|
1
|
غذر
|
چترال آفیسرز
|
4
|
5
|
جی بی آفیسرز
|
مستوج
|
9
|
3
|
گوپس
|
دوسرے روز کا کھیل
چترال بی
|
8
|
3
|
گلگت بی
|
چترال سی
|
4
|
5
|
گلگت سی
|
تیسرے روز کا کھیل – فائنل
مہمان خصوصی آئی جی فرنٹئیر کور خیبر پختونخوا میجر جنرل وسیم اشرف نے کھیل کے اختتام پر دفاعی چیمپین چترال اے ٹیم اور رنر اپ گلگت اے ٹیم کو نقد انعامات اور ٹرافی دی ۔ شندور فیسٹول کے لئے مالی معاونت ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے بی کے نے کی تھی جبکہ ضلعی انتظامیہ چترال اور گلگت بلتستان کی حکومت نے انتظامات کر رکھے تھے ۔
جواب دیں