1957-2018 تک دنیا میں کئی تبدیلیاں رونما ہوۓ جہاں سائنسی ایجادات نے میڈیکل ، فزکس اور کونیات COSMOLOGY میں ایک انقلاب برپا کیا ۔وہاں علم سائنس نے نہ صرف فکری دقیانوسی کو رد کیا بلکہ مذہبی خرافات کو بھی چکناچور کر دیا جہاں گلوبلائزیشن نے مکانی دوریاں ختم کی اور نظروں سے اوجل تہذیب و تصورات سے پردہ چاک کر دیا۔
جہاں انسانی غرور و تکبر ۔ اناپرستی ، نسل پرستی۔ اور انتہاپسندی نے نہ صرف فکری تصادم کھڑا کردی بلکہ کئی معاشی ، معاشرتی اور سماجی مشکلات بھی پیدا کی ۔ اس دوران نہ صرف قدرتی آفات نے سماج کو گھیر لیا بلکہ انسان کے پیدا کردہ مشکلات سے بھی سماج دوچار رہا ۔ اس اتار چڑھاؤ کی سفر میں پرنس کریم آغاخان نے صبر۔ برداشت۔ تکثریت۔ گوناگونی۔سخت محنت ۔ میریٹ۔ عالمی اخلاقیات ۔ روشن خیالی۔ عقلی روایات، اور انسانیت کا درس دیتے ہوۓ نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی کو آگے بڑھایا بلکہ عالم انسانیت کے لیۓ مشعل راہ بنے ۔ آج آپ کو امامت کی گدی پر جلوہ افروز ہوۓ 61 سال بیت گئے اور اسماعیلی جماعت ڈائمنڈ جوبلی منا رہی ہے ۔
میں تمام اسماعیلی برادری کو اس تاریخی دن کے موقعے پر مبارک بار ۔ نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں ۔ اور ہماری دلوں میں روشنی ۔ انسانیت کےلیے محبت کی حرارت ۔ خرد میں منطق کی دیا۔ آنکھوں میں سبغت اللہ کی روشنی ۔ زبان میں شیرینی ۔ چلن میں عمل صالح اور چہرے پر اعتماد و سکون کو ابھارنے والے امام الوقت کا تہہ دل مشکور بھی ہوں ۔ آپکی درازی عمر اور صحت کے لیے دعائیں ۔
جواب دیں