Connect with us

چترال

شندور پولو فیسٹیول 7 تا 9 جولائی منعقد کیا جائے گا

Published

on

Shandur Polo Festival
Frederik Buyckx

گلگت اور چترال کے پولو ٹیموں کے درمیان سالانہ پولو مقابلہ 3،734 میٹر اونچے شندور کے میدان پر کھیلا جائے گا. پاکستان آرمی، پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری، گلگت بلتستان سکاؤٹس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں امن و آمان کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہونگی . شندور پولو فیسٹیول 2018 کو گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال  کے بیچ موجود شندور پولو گراؤنڈ میں 7  سے 9 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

اس سلسلے میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے حکومتوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ شندور میں ایک خیمہ بستی کا قائم کیا گیا ہے جہاں بنیادی رہائش گاہیں دستیاب ہوں گی۔

گلگت بلتستان کے سیاحت، کھیلوں اور ثقافت کے وزیر فدا خان نے کہا ہے کہ یہ تہوار اس علاقے میں سیاحت کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگی۔

شندور پولو فیسٹیول میں پولو میچوں کے علاوہ، پیراگلائڈنگ، روایتی رقص، اور کیمپ فائر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے SCOM کا عملہ تہوار کے دوران ٹیلی کام کی سرویس بھی فراہم کرے گا. پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اور قومی و غیر ملکی سیاحوں کو سہولت دینے کے لئے خصوصی پروازوں کا بھی اہتمام کیا ہے۔

شندور پولو فیسٹیول میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں چترال سے تین اور گلگت بلتستان سے تین ٹیمیں شامل ہونگی۔ شندورلو پولو فیسٹیول 2018  کا فائنل میچ گلگت بلتستان اور چترال کے دو بہترین ٹیموں کے درمیان نو جولائی کھیلا جائے گا۔ تاریخی طور پر چترال ٹورنامنٹ میں غالب رہ چکا ہے۔

شندور تک گلگت اور چترال دونوں کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ لواری ٹنل کے افتتاح کے بعد پشاور سے چترال کے راستے میں غیر معمولی بہتری آئی ہے، تاہم بونی اور لسپور کے درمیان سڑک خراب حالت میں ہے۔

اس خبر کو انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

عمران احمد ہنزائی جی بی ڈاٹ پی کے ویب سائٹ کے بانی ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اسلام آباد میں سین ٹینگل انٹرایکٹیو نامی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ انھیں فوٹوگرافی، بلاگ لکھنے اور رباب بجانے کا شوق ہے۔

Advertisement
Click to comment

چترال

چترال میں برفانی تودہ گرنے سے دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق

Published

on

چترال میں برفانی توداہ

خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے ضلع چترال میں بمیں ببرفانی تودہ گرنے سے کم سے کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں. ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم کے مطابق چار لاشیں ملبے تلے سے برآمد کردی گئی ہیں. چترال کے یونین کونسل ششیکوہ کے ایک علاقے گورینگول میں اتوار کی صبح 3:00 بجے یہ واقع پیش آیا.

اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدال عبداللہ خان نے ذاتی طور پر لاشوں کو نکالنے کی کوششوں میں حصہ لیا. چترال لیویز، مقامی پولیس،ریسکیو 1122 اہلکاروں اور کمیونٹی رضاکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں کوشاں رہے. برف باری کے باعث زخموں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.  افوج پاکستان نے نے ریسکیو کے لئے ایک ہیلی کاپٹر بھی فراہم کی تھی.

چترال کے علاقے دروش میں گزشتہ منگل سے بھاری برفباری ہو رہی تھی.

ڈی سی چترال نے ایک پریس ریلیز میں کہا یے کہ گورن گول گاؤں میں ایک درجن سے زیادہ لوگ برف کے نیچے پھنسے ہوئے تھے.

خیبر پختون خواہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان سیما ایوب خان نے بتایا کہ آٹھ کے قریب گھر برفانی تودے کی زد میں آ گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھے افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

کم از کم 10 افراد کو محفوظ طریقے سے برفانی تودے کے نیچے سے نکال دیا گیا ہے جو رات کو ہی تودے کے نیچے پھنس گئے تھے.

جاں بحق افراد کے نام:

مومن ولد اکٹیس خان، عامرزادہ ولد استانیس خان، سعد مالک ولد بہادر اور عثمان ولد گل محمد.

Read this post in English

Continue Reading

چترال

شندور پولو ٹورنامنٹ میں چترال مسلسل چوتھی مرتبہ فاتح

Published

on

Polo in Shandur

تین روزہ شندور پولو میلہ آج اپنے اختتام کو پہنچا۔ شندور پولو ٹورنامیٹ کے فائنل میں چترال اے نے گلگت اے کو ۵ کے مقابلے میں ۱۰ گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر دیا۔ شندور پولو ٹورنامنٹ میں چترال کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔

پہلے روز کا کھیل

لاسپور

5

1

غذر

چترال آفیسرز

4

5

جی بی آفیسرز

مستوج

9

3

گوپس

دوسرے روز کا کھیل

چترال بی

8

3

گلگت بی

چترال سی

4

5

گلگت سی

تیسرے روز کا کھیل – فائنل

چترال اے

10

5

گلگت اے

مہمان خصوصی آئی جی فرنٹئیر کور خیبر پختونخوا میجر جنرل وسیم اشرف  نے کھیل کے اختتام پر دفاعی چیمپین چترال اے ٹیم اور رنر اپ گلگت اے ٹیم کو نقد انعامات اور ٹرافی دی ۔ شندور فیسٹول کے لئے مالی معاونت ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے بی کے نے کی تھی جبکہ ضلعی انتظامیہ چترال اور گلگت بلتستان کی حکومت نے انتظامات کر رکھے تھے ۔

اس خبر کو انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Continue Reading

استور

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اقدامات میں دلچسپی کا اظہار

Published

on

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی انتہائی قدر کرتے ہیں او ر وہ اسی ماڈل کو گلگت بلتستان میں بھی لاگو کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اقدامات کے حوالے سے چیف منسٹ حافظ حفیظ الرحمان کو بریفنگ دی گئی جس میں وزیراعلیٰ نے کئی اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جس میں پولیس سٹینشز کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام ، جیل انتظامیہ ، ڈرائیونگ لائسنس اور کرائے داروں کیلئے وضع کردہ سسٹم شامل ہے.

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حکومت پنجاب کی طرز پر اپنے صوبے میں بھی یہ نظام لاگو کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے ۔

Continue Reading

مقبول تریں