بابوسر پاس ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند

بابوسر پاس

اسسٹنٹ کمشنر دیامر کی آفس سے جاری ہونے ولے پریس ریلیز کے مطابق بابوسر پاس کو ہر قسم کٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ موسم کی خرابی اور برف کا زیادہ پڑنا ہے۔

بابوسر کا راستہ ناران کاغان روڈ کو قراقرم ہائے وے سے ملاتا ہے جس کے نتیجے میں گلگت اور راولپنڈی کا سفر چھ گھنٹے کم ہوجاتا ہے۔ یاد ریے کہ برف  کے باعث بابوسر ٹاپ پورے موسم سرما میں بند رہتا ہے۔

پریس ریلیز میں اس بات کو واضح کر دیا گیا ہے کہ بابوسر پاس کی بندش کے دوران کسی گاڈی کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جائے گی۔

رف کے باعث اس راتے پر سفر کرنا نہایت خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس لئے تمام ٹراسپورٹرز کو بابوسر روڈ پر نہ چلنے کی ہدایات دی گئ ہیں۔ بابوسر ٹاپ اگلے سال مئ میں دوبارہ کھلنے کی امید ہے۔

اس آٹیکل کو انگریزی میں پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے