گلگت بلتستان کا 69 واں یوم آزادی آج منایا گیا

ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی گلگت بلتستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یکم نومبر گلگت بلتستان کی عوام کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دن گلگت اسکاوٹس کے ہاتھوں ڈوگرا راج سے آزادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

صبح کا آغاز درگاہ خداوندی میں اس سرزمین کی سلامتی کے لئے دعاوں کے ساتھ کیا گیا۔  آزادی کے شہدہ اور غازیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ۔ گلگت کے مشہور چنار باغ میں مارچ پاسٹ اور پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمٰن نے بھی شرکت کی۔   پولیں کے چوکس دستے اور بوائے اسکاوٹس نے اس موقعے پر مارچ پاسٹ کیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعلی نے شہدہ آزادی کو سنہری الفاظ میں یاد کیا۔

گلگت بلتستان کی آزادی کے مرکزی ہیروز
گلگت بلتستان کی آزادی کے مرکزی ہیروز

 اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ برائے “گلگت بلتستان کا 69 واں یوم آزادی آج منایا گیا”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے