Connect with us

انتقال پر ملال

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے غازی محبوب علی خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

Published

on

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے غازی محبوب علی خان

جنگ آزادی گلگت بلتستان 1948پاک بھارت جنگ 1947، 1965اور 1971کے غازی توپ خانہ حولدار، اعزازی نائب صوبیدار محبوب علی خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 95برس تھی، مرحوم کو انکے آبائی گاؤں سلطان آباد میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ، ایک بیٹی اور پانچ بیٹے شامل ہیں۔

مرحوم حولدار (ر) محبوب علی خان 1944میں امبالہ فورس میں بھرتی ہوئے تھے انہوں نے انگریز فورس میں ہونے کی وجہ سے دوسری جنگ عظیم میں بھی حصہ لیا تھا جسکے بعد تقسیم ہند کے دوران پاکستان آرمی کی جانب سے لاہور کے محاذ پر بھارتی فوج کے ساتھ جنگ لڑی۔ قیام پاکستان کے بعد 1948میں گلگت ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کے جوان سالانہچھٹی پر گھر آگئے۔

اس دوران گلگت ریجن کی آزادی اور بلتستان ریجن میں ہندوستان سے آزادی کیلئے جنگ کا آغاز ہو گیا اس دوران پاکستان آرمی کے جوان چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے کو گلگت سکاؤٹس کو عسکری تربیت دینے کیلئے آزادی کی جنگ میں شامل ہونا پڑااور حولدار محبوب علی خان نے گلتری کے محاذ پر جنگ آزادی گلگت بلتستان کے غازی گروپ کیپٹن شاہ خان (مرحوم) کے ساتھ کام کرنا پڑااور اسی جنگ کے نتیجہ میں بلتستان بھی آزادی ہو گیا۔

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے غازی محبوب علی خان
جنگ آزادی گلگت بلتستان کے غازی محبوب علی خان

اس کے بعد توپ خانہ حولدار محبوب علی خان نے 1965کی پاک بھارت جنگ میں دیدہ دلیری کے ساتھ حصہ لیا اسی طرح 1966میں آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاک بھارت جنگ 1971میں حصہ میں حصہ لینے کیلئے بہت سے ریٹائرڈ فوجیوں کو بلایا گیا جس میں حولدار محبوب علی خان نے بھی خوشی سے حصہ لیا۔ اس طرح 1944کی دوسری جنگ عظیم سے لیکر پاک بھارت 1971کی جنگ آزادی تک حصہ لیا، حولدار محبوب علی خان وطن کیلئے جنگ لڑنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے تھے، مرحوم کو دو ہفتہ قبل جنگ آزادی دوئم میں خدمات کے اعتراف میں برطانوی حکومت کی طرف سے نقدی انعام سے نوازا تھا۔

یاد رہے کہ مرحوم توپ خانہ حولدار محبوب علی خان پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) گلگت کے ریجنل ڈائریکٹر نسیم خان، جنرل منیجر الرحیم ملٹی پرپز کو آپریٹیو سوسائٹی کریم خان، روزنامہ اساس راولپنڈی کے بیورو چیف برائے گلگت بلتستان شیرباز خان، لیاقت علی خان اور میر باز خان کے والد اور موضع سلطان آباد کے نمبردار اعلیٰ منظور حسین کے تایا تھے۔

جی بی اسٹاف آپ کو گلگت بلتستان اور چترال کی تازہ ترین حالات حاضرہ سے باخبر رکھتے ہیں۔

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول تریں