Connect with us

جرم

سی ٹی ڈی کاروائی میں گن پوائنٹ لوٹنے والا بین الصوبائی گروہ گرفتار

Published

on

سی ٹی ڈی اپریشنل ٹیموں کی کامیاب کاروائی, شام اوقات میں گن پوائنٹ پر شہریوں اور مسافروں کو لوٹنے والے بین الصوبائی گروہ گرفتار. گروہ میں دیامر، نگر، گلگت, سکارکوی اور ڈومیال کے لڑکے شامل ھیں جنکی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی اپریشنل ٹیموں کی کامیاب کاروائی, شام اوقات میں گن پوائنٹ پر شہریوں اور مسافروں کو لوٹنے والے بین الصوبائی گروہ گرفتار. گروہ میں دیامر، نگر، گلگت, سکارکوی اور ڈومیال کے لڑکے شامل ھیں جنکی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

گرفتار گروہ سے نقدی, موبائل فون، اسلحہ, اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز اور دلچسپ انکشافات کردیئے ھیں۔

بین الصوبائی گروہ کا حالیہ دنوں نگر چھلت میں گن پوائنٹ پر شہریوں اور مسافروں کو لوٹنے کیس میں ملوث ھونیکے امکانات ھیں۔ گروہ نے نسیم سنیما چوک رمضان ھوٹل کی گلی میں موجود تندورچی سے نقدی اور موبائل, عسکری بینک گلی کے تندورچی سے نقدی اور موبائل فون, کنوداس ایریا میں گن پوائنٹ پر دوکاندار سے نقدی اور موبائل فونز, جوٹیال ذوالفقار اباد روڈ میں گن پوائنٹ کے ذریعے نقدی اور دیگر قیمتی سامان, جوتل سوسائٹی دفتر سے ڈکیتی کے ذریعے ھزاروں مالیت کے سامان اور نقدی اور گلگت کے دیگر ملحقہ علاقوں سے بھی اسلحے کی نوک پر درجنوں شہریوں اور مسافروں سے لاکھوں مالیت کے سامان اور نقدی چھین کر فرار ھوتے تھے۔

اے آئ جئ سی ٹی ڈی اپریشنل گلگت بلتستان حفیظ الرحمن

گروہ سے تفتیش شروع کردیا گیا ھے جب کہ گروہ میں دیامر,نگر,گلگت, سکارکوی, ڈومیال کے لڑکے شامل ھیں جنکی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدیں ھیں۔ سی ٹی ڈی اپریشنل ٹیم نے,سب انسپکٹر شیر عالم اور سب انسپکٹر سہراب احمد کی سربراہی میں کریک ڈاون کرکے چار روز میں آٹھ مفرور خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دونوں اپریشنل ٹیموں کی بہترین کارکردگی پر,,آئ جی پی گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان نے نقدی سمیت A کلاس سرٹیفکیٹ جبکہ دونوں آپریشنل ٹیموں کو نقد 10 ھزار روپیے سمیت تھری کلاس سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

شہریوں کا بھی فرض بنتا ھیکہ وہ سیکورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ بہتر امن وامان اور عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیئے مزید اقدامات اٹھائیں گے, اے آئ جئ سی ٹی ڈی اپریشنل گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کا روزنامہ اوصاف کو خصوصی انٹرویو.

جی بی اسٹاف آپ کو گلگت بلتستان اور چترال کی تازہ ترین حالات حاضرہ سے باخبر رکھتے ہیں۔

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول تریں