Connect with us

صحت

ہنزہ کے میونسپل کمیٹی اور تمام ڈسٹرکٹ کونسل دفاتر میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد

Published

on

ہنزہ (اسلم شاہ) حکومت گلگت بلتستان اور غیر سرکاری و فلاحی ادارہ سیڈو گلگت بلتستان کا مشترکہ مہم، سموک فری ہنزہ کے تحت میونسپل کمیٹی ہنزہ اور تمام ڈسٹرکٹ کونسل ضلع ہنزہ کے دفاتر میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کی گئی دفاتر کے اوقات کار میں دفاتر کے احاطے میں کسی بھی تمباکو سے بنے اشیاء کی استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ہنزہ ناصر احمد نے کہا ہے کہ نئی نسل تمباکونوشی کی لعنت سے بچانے کے لیے گلگت بلتستان حکومت اور سیڈو کا یہ ایک اہم مہم ہے اور وقت کی ایک اہم ضرورت ہے اس مہم کو کامنا ب بنانے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل ضلع ہنزہ اس مہم کو ہنزہ میں کامیاب بنانے اور عملی طور پر اقدامات اُٹھاتے ہوئے اپنے تمام دفاتر میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کی سربراہی قائم کرد ہ انسداد تمباکو ٹاسک فورس کی میٹنگ میں بھی عملی اقدامات پر زور دیا جائے گا۔ ان نے ان خیالات کا اظہار سیڈو کے ڈسٹرکٹ کورڈینیٹر سے میٹنگ کے دوران کیا۔

تمباکو سموک فری ہنز مہم میں میو نسپل کمیٹی ہنزہ کے چیف آفیسر حسین اکبر نے شرکت کرہوئے میونسپل کمیٹی کے دفافتر میں ہر قسم کی تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ ضلع ہنزہ کے تمام سرکاری دفاتر میں سیڈو گلگت بلتستان ا ور حکومت گلگت بلتستان کے مشترکہ مہم سموک فری ہنزہ کے تحت ہر قسم کی تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسلم شاہ کا تعلق ضلع ہنزہ سے ہے اور وہ ہنزہ پریس کلب کے رکن اور ماہنامہ کنجوت ٹوڈے میگزین کے ایڈیٹر بھی ہیں

Advertisement
Click to comment

پاکستان

آکا پاکستان اور گلگت بلتستان حکومت کے مابین سنٹرل ہنزہ میں پانی کے منصوبے کے لیے شراکت داری کا معاہدہ

Published

on

آکا پاکستان اور گلگت بلتستان گو رنمٹ کے مابین سنٹرل ہنزہ کے لیے پانی کے منصوبے کے لیے شراکت داری کے معاہدہ

آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ، پاکستان ،گو رنمٹ آف گلگت بلتستان اور ہنزہ کی ضلعی انتظامیہ کے مابین سینٹرل ہنزہ کے لیے پانی کی فراہمی کے ایک بڑے منصوبے کے لیے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ، پاکستان نے گو رنمٹ آف گلگت بلتستان کے ساتھ شراکت داری کی یاداشت پر دستخط کیے جس کے تحت عطاآباد جھیل سے سینٹرل ہنزہ کے ایک بڑے حصے کوگھر یلو اور تجارتی مقا صد کیلے پانی کی فراہمی کرنے کے لیے فز یبلٹی اسٹڈ ی Feasibility studyکی جائے گی. اس Feasibility study کے تحت جہاں آبادی اور سیاحوں کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھا جائے وہاں اس سکیم کے ا نفراسکٹچر کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے لیے درکار اسٹڈی بھی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ہنزہ میں بروز بدھ، 7 اکتوبر2020 کو گو رنمٹ آف گلگت بلتستان،ضلعی انتظامیہہنزہ اور آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ کے مابین اس مطالعے کے لیے یاداشت پر دستخط ہوئے۔ جس میں حکومت گلگت بلتستان کی جناب سے گلگت بلتستان کے ایڈشینل چیف سکریٹری جناب سید ابرار حسین شاہ، جناب فیاض آحمد،ڈپٹی کمشنر ہنزہ، جناب نواب علی خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ پاکستان، سوسائٹی کے نمائندوں اور اے۔کے۔ڈی۔این کے لیڈرز نے شرکت کی۔

سینٹر ہنزہ کو پانی کی شدید قلت کا سامنہ ہے کیونکہ اس کی بیشتر آبادی پانی کی ضرورت کو دو گلشیز اور ان سے جڑے ندیاں (حسن آباد نالے اور التر نالے) سے پورا کر رہی ہے اور ان گلشیز پر حالیہ برفانی جھیل بنے اور ا ن کے پھٹنے کے واقعات نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور دیگر معاشرتی انفراسٹر یکچر پر بہت اثر ڈالا ہے۔ جبکہ گھریلو استعمال کے پانی کی شدید قلت اور دیگر تجارتی سرگرمیوں میں تیز رفتار نشونما خصو صاً سیاحت میں اضافے کی وجہ سے پانی کی قلت کا یہ معاملہ اب شدت اختیار کر گیا ہے۔ لہذا آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو استعمال کر تے ہوے ان خطرات کے تشخیص کرنے میں گو رنمٹ آف گلگت بلتستان اور ہنزہ انتظامیہ کو Feasibility Study کرنے اور واٹر سپلائی ڈیزئن کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے ایڈشینل چیف سکریٹری جناب سید ابرار حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت علاقے اور اس کی عوام کی ترقی کے لے ہمیشہ گامزن ہے۔ ہم آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کا شکر گزار ہیں کہ وہ متعد ترقیاتی منصوبوں کا ادراک کر رہی ہے جس میں غربت کو کم کرنے اور کمیو نٹی کو با اختیار بنانے کے پروگرامزشامل ہیں۔ ہم بہت سے ترقیاتی اقدامات خصوصاً موسیماتی تبدیلیوں اور گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے اُمور کو حل کرنے کے لیے گو رنمٹ آف گلگت بلتستان کی طرف سے آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ کے تعاون کو سہراہتے ہیں۔

اپنے خطاب میں جناب فیاض آحمد،ڈپٹی کمشنر ہنزہ،نے کہا ہے اس ترقیاتی پراجیکٹ میں آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ کے ساتھ تعاون سے تجارت گاہوں،ہیلتھ سینٹر اور دیگر سکولوں اور تقر یبا 5500 گھرانوں کو صاف پانی ی فراہمی کو یقینی بنائے گی جس میں ہنزہ کے آٹھ بستیاں التت، فیض آباد، گنیش، گریلت، دوکھن اور علی آباد کے علاقو ں کو فائدہ ہو گا۔ اس Feasibilty Study کے تحت نہ صرف پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کیا جائے گا بلکہ سینٹرل ہنزہ میں سیا حت کو فروغ ملے گی۔

جناب نواب علی خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ پاکستان اپنے تاثرات میں کہا کہ حکومت پاکستان اور اے۔کے۔ ڈی۔ این پاکستان کی ترقی اور یہاں کی عوام کی معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اے۔ کے ۔ڈی۔ این، حکومت کی جانب سے تمام تر تعاون کا شکر گزار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین دہائیوں میں ،آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ پاکستان نے پانچ لاکھ 500,000لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولت فراہم کیا ہے جس سے نہ صرف لوگوں کی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ معاشی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین اور لڑکیوں کا دور دراز جگہوں سے پانی لانیکی مشقت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

Continue Reading

خبریں

کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن بچوں کو تمباکو نوشی کی فراہمی پر عائد پابندی کی پاسداری کرے گی

Published

on

کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے عہداداران اور ممبران کو سیڈو گلگت بلتستان

ہنزہ (اسلم شاہ) کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن اپنے ممبران کو انسداد تمباکو نوشی کے اصولوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے بچوں کو تمباکو نوشی کی اشیاء کی فراہمی پر عائد پابندی کی پاسداری کرے گی۔ کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کابینہ اور ممبران۔

سیڈو گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے قوانین پر عمل درآمد کروانے اور انسداد تمباکو ایکٹ کی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں انسداد تمباکو ایکٹ 2020 کی تفصیلات سے کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے ممبران کو آگاہ کیا گیا اور انسداد تمباکو ایکٹ 2020 کی کاپی آگاہی کے لیے فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی میٹنگ کے موقع پر سیڈو گلگت بلتستان کی جانب سے سیڈو گلگت بلتستان کے ہنزہ کے نمائندے کی جانب سے کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے کابینہ اور ممبران کے لیے انسداد تمباکو ایکٹ کے متعلق ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایکٹ کی اہم نکات کی وضاحت کی گئی ہے او انسداد ر تمباکو ایکٹ کے متعلق سوالات کے جوابات دئے گئے .

کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے عہداداران اور ممبران کو سیڈو گلگت بلتستان کی جانب سے انسداد تمباکو ایکٹ 2020 کے معلق آگہی سیشن میں ایکٹ کی کاپی اور بروشرز پیش کیے جا رہے ہیں
کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے عہداداران اور ممبران کو سیڈو گلگت بلتستان کی جانب سے انسداد تمباکو ایکٹ 2020 کے معلق آگہی سیشن میں ایکٹ کی کاپی اور بروشرز پیش کیے جا رہے ہیں

اس موقع پر ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران نے اس مہم کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے ذریعے نئی نسل کو تمباکو نوشی جییے لعنت سے دور رکھنے میں مدد ملی گی۔اس موقع پر کابینہ کے ارکان نے اپنے ممبران پر انسداد تمباکو ایکٹ پر عمل درآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران کو ان قوانین پر عمل درآمد کرکے اپنے آپ کو تادیبی کاروائیوں سے دور رکھیں اور معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کریں۔

اس موقع پر کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے عہداداران کو بروشرز اور انسداد تمباکو ایکٹ کی کاپی فراہم کی گئی تاکہ اس کا مطالعہ کرکے اپنے ممبران کو آئندہ میٹنگ میں آگہی فراہم کی جاسکے۔

Continue Reading

خبریں

گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر میں انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کروانے کی مہم جاری

Published

on

امیر تیمور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ

ہنزہ (رحیم امان) ہنزہ میں کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کروانے میں آپنا مثبت کردار ادا کریں گے، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور قوم کی مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا بھر پو رحصہ ڈالیں گے۔ سیڈو گلگت بلتستان کی اس مہم میں ضلعی انتظامیہ بھر پو رساتھ دے گی۔ امیر تیمور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ
حکومت گلگت بلتستان اور سیڈو گلگت بلتستان کا مشترکہ مہم تمباکو سے پاک گلگت بلتستان کے تحت گلگت ڈویژن کے چار اضلاع ضلع گلگت،ضلع ہنزہ،ضلع نگر، اور ضلع غذر میں کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنے اور انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے جاری مہم ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی آباد ہنزہ سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا،اس موقع پر امیر تیمور اسسٹنٹ کمشنر علی آباد ہنزہ نے کہا کہ ہنزہ میں کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کروانے میں آپنا مثبت کردار ادا کریں گے، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور قوم کی مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا بھر پو رحصہ ڈالیں گے۔ سیڈو گلگت بلتستان کی اس مہم میں ضلعی انتظامیہ بھر پو رساتھ دے گا، اور متعلقہ قوانین کی پاسداری کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے جائے گے۔

اس موقع پر سیڈو گلگت بلتستان کی جانب سے اسلم شاہ ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر نے مہم کے اغراض و مقاصد سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے گلگت بلتستان حکومت اور سیڈو گلگت بلتستان کی مشترکہ کوششوں گلگت ڈویژ ن کے چاروں اضلاع میں جاری ہے، سیڈو گلگت بلتستان کی کوششوں کے باعث گلگت بلتستان اسمبلی نے انسداد تمباکو ایکٹ پاس کیا ہے اور گورنر گلگت بلتستان کی ڈستخط کے ساتھ ایکٹ منظور ہو کر گزٹ آف پاکستان میں شائع ہو کر باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کرچکا ہے۔اس موقع پر انہوں نے ہنزہ میں اس مہم کے حوالے ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کے زیر نگرانی قائم کردہ انسداد تمباکو ٹاسک فورس کے بارے میں بھی آگا ہ کیا۔

یاد رہے کہ انسداد تمباکو ایکٹ گلگت بلتستان کے تحت گلگت بلتستان میں ا ٹھارہ سال سے کم عمرکے بچوں کو کسی بھی قسم کے تمباکو نوشی سے متعلق اشیاء کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد ہے، اور کسی بھی تعلیمی اور صحت کے ادارے کے اطراف میں دو سو میٹر کے فاصلے تک تمباکو نوشی سے متعلق کاروبار کرنے اور تمباکو نوشی کرنے پر پابندی ہوگی،اور تمباکو نوشی کے اشیاء کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

Continue Reading

مقبول تریں