ہنزہ (بیورہ رپورٹ) گلگت بلتستان حکومت اورغیر سرکاری و فلاحی ادارہ سیڈو کا مشترکہ تمباکو اور سموک فری ہنزہ مہم کے تحت ہنزہ بھر میں آگا ہی مہم جاری، اس مہم کے تحت بوائز ماڈل ہائی سکول کریم آباد ہ میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، سیشن میں بوائز ماڈل ہائی سکول کریم آباد ہنزہ کے ہیڈ ماسٹر دیدارپناہ اور سیڈو گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے کوڈینیٹر سلم شاہ نے تمباکو سے تیار کردہ اشیاء کے استعمال کے نقصانات اور تمباکو نوشی کے متعلق موجود قوانین سے آگاہ کیا۔سیشن بوائز ماڈل ہائی سکول کے طلباء اوراساتذہ نے شرکت کی۔
اس آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے دیدارپناہ ہیڈ ماسٹر ایف جی بوائز ماڈل ہائی سکول کریم آباد ہنزہ نے کہا کہ سیڈو گلگت بلتستان کا تمباکو نوشی سے پاک گلگت بلتستان نئی نسل کو اس زہر کے استعمال سے روکنے اور آگاہی دینے کے لیے بہت اہم قدم ہے جس سے طلباء اپنے والدین اور دیگر افراد اس لعنت سے بچا نے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان حکومت اور سیڈو کا مشترکہ مہم سے لوگوں میں تمباکو نوشی کے خلاف موجود قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی اور علاقے کے نوجوان اور طلباء کو اس زہر کے استعمال سے دور رکھا جا سکے گا۔

اس آگاہی سیشن میں سیڈو کے نمائندے نے طلبا ء کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کی اور تمباکو نوشی کے خرید وفروخت کے بارے قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی اٹھارہ سال سے کم عمر کا بچہ دکان سے کسی قسم کا تمباکو نوشی کے اشیاء خرید نہیں سکتاا ور نہ ہی کوئی دکاندار اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچے سگریٹ یا نسوار بھیج سکتا ہے۔ تمام دکانداروں پر کھلی سگریٹ یعنی دانو ں کی شکل میں فروخت کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور جنرل سٹور کے پر بھی سگریٹ اور نسوار کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس موقع پر سکول انتظامیہ اور سکول کے اسٹاف کو آگاہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کے احاطے سے پچاس اور سو میٹر کے علاقے میں تمباکو نوشی سے متعلق کاروبار پر مکمل پابندی عائد ہ ہے اگر ان قوانین کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئیں تو خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس مہم کے تحت ہنزہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو تمباکو سموک فری قرار دیا گیا ہے۔
جواب دیں