لائن اف کنٹرول کے باڑہ اور چڑی کوٹ سیکٹر میں انڈیا کی بلا اشتعال فائرنگ میں سپاہی نعمت ولی نے جام شہادت نوش کیا۔ بلا اشتعال فائرنگ میں قریبی گاؤں کی دو خواتین بھی زخمی ہوئیں
پاک فوج کی جوابی کاروائی میں انڈین آرمی کے پوسٹوں کو نشانہ بنایا
شہید کی نماز جنازہ آج گلگت میں ادا کی گئی. نماز جنازہ میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، کور کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر، فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان، چیف سیکرٹری، اور دیگر فوجی اور سول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
سپاہی نعمت ولی کا تعلق سبجوتی۔ یاسین، ضلع غذر سے ہے. شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا.
کمانڈر 10 کور اور کمانڈر گلگت بلتستان نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے لواحقین کی ہر قسم معاونت کا اعادہ کیا
جواب دیں