دلچسپ
ہنزہ علی آباد تھانہ کے حدود میں انوکھی کھلی کچہری
ایس پی ہنزہ محمد عمران کھوکھر نے علی آباد تھانہ کے حدودکے اندر انوکھی کھلی کچہری انعقاد کیا ۔ کھلی کچہری میں ہنزہ کے مختلف علاقوں کے عمائدین اور سول سوسائٹی کے مدعو کئے گئے نمائندوں اور افراد نے شرکت کی ، کھلی مگر تھانہ کے حدود کے اندر منعقدہ کھلی کچہری میں شرکاء نے ہنزہ میں موجود مختلف محکمہ پویس سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی اورپولیس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے تجاویزت دئیے ۔
علی آباد تھانہ میں منعقد شدہ کھلی کچہری میں شرکاء نے ہنزہ میں منشیات کی روک تھام، ٹریفک کی قوانین پر عمل در آمد، محکمہ پولیس کی تربیت سازی ،کم عمر افراد کی گاڑیاں چلانے پر پابندی، موٹرسائیکل سوراروں میں ہیلمٹ کا استعال ، موٹر سائیکل سواروں کی رہائشی وکاروباری علاقوں میں تیز رفتاری پر کنٹرول ، ہنزہ میں پولیس اہل کاروں میں اضافہ، شاہراہ قراقرم پر موجود غیر ضروری اسپیڈ بریکرز کا خاتمہ، اسپیڈ بریکرز پر چمک پٹی لگانے کے علاوہ دیگر اہم مسائل پر جلد اقدامات اُٹھانے کی سفارشات و شکایات کئے گئے۔
اس موقع پر ایس پی ہنزہ نے کہا ہنزہ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ہے اور یہاں تعلیم کا معیار بلند ہے اور جہاں تعلیم زیادہ ہو اس معاشرے سے توقعات میں اضافہ ہوتا ہے محکمہ پولیس یہاں پر کی گئی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کرے گی اور شرکاء کی جانب سے دی جانے والی سفارشات پر غور کیا جائے، محکمہ پولیس ہنزہ میں سو پوسٹوں کے لیے سفارشات ڈی آئی جی پولیس گلگت بلتستان اورسیکرٹری لیول پر دیئے گئے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے ہنزہ کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانے کا اعلان کیا۔
اس پہلے عمائدین اور سول سوسائٹیز کے ممبران منشیات کے خاتمے کے لیے محکمہ پولیس میں تمباکو نوشی پر پابندی لگانے کی تجاویز دئیے اور کہا کہ تمام منشیات کا بنیادی اسٹیج تمباکو نوشی ہے اور اگر محکمہ پولیس ہنزہ سے ہی اس مہم کا آغاز کیا گیا تو معاشرے کے لیے ایک اہم قدم ہوگا۔
شرکاء نے کہا کہ ہنزہ ایک بین لاقوامی سیاحتی مقام ہے اور سیاحت کے سیز ن میں پولیس کا اہم کردار رہا ہے اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی مزید جدید خطوط پر ٹرینگ کی ضرورت ہے۔
شرکاء نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد پر زور دیا ، اور خاص کر غیر لائسنس یافتہ کم عمر افراد پر پابندی لگانے اور موٹر سائیکل سواروں میں ہلمٹ کا استعمالازمی قرار دینے اور تیز کمرشل علاقوں میں تیز رفتاری پر کو کنٹرول کرنے پر زور دیا۔ شرکاء نے تھانہ کے حدود کے اندراور منتخب لوگوںکو دعوکرکے کھلی کچھری کرنے پر بھی سوال اُٹھایا۔
تعلیم
سکردو کے تیرہ سالہ طالب علم نے ڈورن کیمرہ تیار کر لیا
سکردو کے تیرہ سالہ طالب علم نے دو ماہ کے قلیل عرصے میں ڈورن کیمرہ تیار کر لیا۔
اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کے طالب علم محمد میثم نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈورن کمیرہ تیار کر لیا۔ میثم نے ڈورن کیمرے کی تیاری میں اپنے پرانے پیمانوں، خراب کھلونوں کی موٹرز اور پرانے موبائیل فون کے کیمرے کا استعمال کیا ہے۔
میثم کے مطابق انہیں اس کی تیاری میں دو ماہ کا عرصہ لگا ہے اور ان کا تیار کردہ ڈورن کمیرہ 70 میٹر کی بلندی تک پرواز کر
سکتا ہے۔ میثم کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسا ڈورن تیار کرنا چاہتے ہیں جو انسانوں کو آسانی سے ساتھ لے کر کہیں جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تعاون کرے تو وہ ڈورن ٹیکنالوجی کو ایک نئی جہد دے سکتے ہیں۔
تعلیم
ہنزہ میں سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد
ہنزہ (اسلم شاہ، رحیم اللہ بیگ) ہاسی گاؤا میموریل پلک سکول کریم آباد ہنزہ میں پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ہنزہ بھر سے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب میں خلائی تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے طلباء نے مختلف سائنسی ماڈلز پیش کئے اور اس ہفتے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرام پیش کئے۔
اس موقع پر وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپارکو نے اپنے پروگرام کے بہترین جگہ کا انتخاب کیا اور امید ہے آئندہ بھی سپارکو اس ایونٹ کو جاری رکھے گی کیونکہ ہنزہ تعلیمی میدان گلگت بلتستان کے لیے ایک رول ماڈل ہے اور پورے پاکستان میں خواتین کے تعلیم میں سب سے آگے ہے۔ ہمارے دشمن چاہتا ہے کہ ہمارے خواتین پڑھ نہ سکے۔
آج ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول میں سپارکو کے پروگرام میں شرکت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں، یہ ہنزہ کی خاصیت ہے کہ آج ہنزہ میں خلائی ٹیکنالوجی کا ذکر ہوتا ہے ۔ہنزہ سیمت گلگت بلتستان میں آغا خان ایجوکیشن سروس نے تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج ہنزہ سمیت گلگت بلتستان میں اگر معیاری تعلیم میسر ہے تو اس میں آغاخان ایجوکیشن سروس کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ ہنزہ میں سڑکوں اور بجلی کے مسائل سے آگاہ ہوں اور ہم ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول کے لیے روڑ بنوانے اور چار دیواری کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول کے طلبہ و طالبات کے ہمراہ سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے طلباء کے ساتھ وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال، ہنزہ کے سول سوسائٹی کے عہداداران، علاقہ عمائدین اور اہل علاقہ کے ایک کثیر تعداد نے سپیس واک میں حصہ لیا۔
تقریب میں مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء نے مختلف ماڈلز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور مہمان خصوصی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے راکٹ لانچنگ میں حصہ لیا۔
تقریب کے بعد علاقہ عمائدین نے وزیر تعمیرات کو ہنزہ کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور تعمیرات کے شعبے میں جاری منصوبوں میں تیزی پیداکرنے اور بھر وقت مکمل کرنے کی استدعا کی۔
یاد رہے کہ پاکستان خلائی تحقیق کا ادارہ سپارکو اس پروگرام کو مسلسل سات سال سے کامیابی کے ساتھ ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول میں منعقد کرتا رہا ہے۔
خبریں
وادی ہنزہ میں ایک ۵۵ سالہ خاتون نے دیانتداری کی مثال قائم کر دی
وادی ہنزہ میں دیانتداری کی ایک اور مثال قائم، التت سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون نمہ گل زوجہ دینارخان نے راستے میں ملنے والے 43 ہزار روپے پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے مالک حسان تک پہچائی۔
سیاح کا کہنا ہے کہ اس طرح کی دنتداری کہیں نہیں دیکھی اور میں نے پیسے واپس ملنے کے بارے سوچا بھی نہیں تھا۔ یہاں کے لوگوں کی دیانتداری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔
گلگت بلتستان کے رویات اور یہاں زندگی بسر کرنے والے باسی بہادری ، مہمان نوازی اور دیانتداری کی عمدہ مثال ہیں سیاحت کو گلگت-بلتستان میں فروغ ملنے کے بعد یہاں کی ان عمدہ رویات سے دنیا آہستہ آہستہ آشنا ہو رہی ہے۔گلگت بلتستان میں آنے والے سیاح یہاں کی خوبصورت کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی ،اخلاقیات اور دیانتداری کے عمدہ یادیں اور قصے بھی لے کر جاتے ہیں جو کہ گلگت بلتستان کے لیے باعث فخر ہے پچھلے سالو ں میں گلگت بلتستان کے بہت سے علاقوں سے ایسی خبریں آئیں ہیں جہاں لوگوں نے سیاحوں کے علاوہ عام لوگوں کا گم شدہ رقم اور دیگر قیمتی اشیاء اُن کے مالکان کے حوالے کئے ہیں۔
ایسی ہی ایک دیانتداری اور ایمانداری کی مثال ہنزہ التت سے تعلق رکھنے والی ماں نے قائم کی ، التت ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ نمہ گل نے التت ہنزہ دویکر کے راستے میں ملنے والی رقم لاہور سے تعلق رکھنے والے مالک جو کہ این سی اے کے طالب علم ہے کو تٖفصیلات صحیح بتانے پر حوالہ کیا ۔اس موقع پر رقم ملنے پر لاہور آنے والا طالب علم سیاح شکرادا کی اور کہاکہ انھوں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ کھویا ہوا رقم واپس ملے گا لیکن یہاں کے لوگوں کی دیانتداری کے باعث مجھے یہ رقم واپس ملا ہے، اس موقع پر سیاح نے نمہ گل کا شکریہ ادا کیا ۔نمہ گل کا تعلق التت سلطان آباد ہے اور دو بچوں اور چھ بچیوں کی ماں ہے۔
-
خبریں6 سال ago
گلگت بلتستان کے مشہور موسیقار امتیاز کريم ہنزہ میں انتقال کر گئے
-
ثقافت6 سال ago
ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل اور ڈائمنڈ پینٹ کے اشتراک سے ہنزہ میں عید فیملی میگا شو کا انعقاد
-
ضلع8 سال ago
گوجال میں گلمت فٹبال پریمیر لیگ شروع
-
ثقافت8 سال ago
ضلع نگرچھلت میں گنانی فیسٹول تیس سال بعد روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا