Connect with us

خبریں

گوجال ہنزہ میں دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق

GBee Admin

Published

on

ہنزہ گوجال کے گاوں گلمت میں افسوس ناک واقع، کمرے میں جنریٹر گیس بھرنے سے باپ بیٹا جاںبحق جبکہ اسی خاندان کے دو افراد کو ہسپتال داخل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے محمد اکرم کی عمر 60 سال اور بیٹے نثار تاجک کی عمر 29 سال تھی۔ نثار تاجک کی شادی دو ہفتے قبل ہی ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بجلی کی جنریٹر کا دھواں رات گئے کمرے میں بھر گیا جس سے  نیند میں موجود ایک ہی خاندان کے چار افراد بیہوش ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کا  گلمت کے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد دفنایا گیا جبکہ دو کو آغا خان میڈیکل سنٹر علی آباد داخلہ کر دیا گیا ہے جو اب خطرہ سے باہر ہیں.

جاں بحق ہونے والے نثار تاجک کی ان کی شادی کے موقع پر لی گئی ایک یادگار تصویر۔ تصویر کشی: کریم اسلم


ہنزہ میں بجلی کا مسئلہ کئی دہائیوں سے چلتا آ رہا ہے. سردیوں میں ایل پی جی ہیٹروں کا استعمال  بڑھ جاتا ہے، جو بہت خطرناک ہوسکتا ہے.

ہنزہ کی سیاسی قیادت اور ضلع انتظامیہ ضلع میں بجلی کی قلت کا مثلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اگر  توانائی کی اس بحران پر قابو نہ پایا گیا تو مذید جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

GBee admin takes care of the technical aspects of the website and listens to your queries, bug reports, and new feature suggestions.

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول تریں