کراچی یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کلچر شو منعقد

کراچی یونیورسٹی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اسٹوڈنٹ ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان نے اپنی ثقافت کو اجاگر کیا ۔ اس پروگرام کا مقصد گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو مذہب ،سیاست اور مذہب سے بالاتر رکھنا اور آپس کی رنجشیں ختم کرنا ،پیار و محبت،اتفاق کا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کی تاریخ ثقافت کوبھی اجاگر کرنا تھا۔

کراچی یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کلچر شو منعقد
ایک نوجوان طالب علم ثقافتی رقص کا مضاہرہ کر ریا ہے

کراچی یونیورسٹی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعداد باقی تعلیمی اداروں سے زیادہ ہے لیکن گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کی تنضیموں نے اداراتی لیول ہر اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نیہں اٹھایا ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی مفاد کی خاطر گلگت بلتستان کی ثقافت اور طلباء کو استعمال کرتی رہی ہیں۔

 

کراچی یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کلچر شو منعقد
پروگرام کے منتظمین کا ایک گروپ فوٹو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے