Connect with us

سائنس اور ٹیکنالوجی

بینک الفلاح کی گلگت بلتستان میں برانچ لیس موبائل بینکنگ سروس شروع

بینک الفلاح نے گلگت بلتستان میں اپنی برانچ لیس بینکاری کی سہولت متعارف کرانے کے لیے اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔

Published

on

بینک الفلاح کی گلگت بلتستان میں برانچ لیس موبائل بینکنگ سروس شروع

بینک الفلاح نے گلگت بلتستان میں اپنی برانچ لیس بینکاری کی سہولت متعارف کرانے کے لیے اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 60لاکھ سے زائد صارفین کو ’’ ایس پیسہ‘‘ کے نام سے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل بینک الفلاح کی برانچ لیس بینکاری کی آسان اور محفوظ سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایس سی او کے ساتھ بینک الفلاح کی شراکت داری سے ان علاقوں میں برانچ لیس بینکاری پر مبنی مالیاتی خدمات کو فروغ دینے کے ساتھ بینکاری کی خدمات سے محروم افراد کو مالی طور پر بااختیار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

بینک الفلاح کی برانچ لیس بینکاری خدمات ’’ایس پیسہ‘‘کے آغاز سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو رقوم کی ترسیل، یوٹلیٹی بلوں کی ادائیگی اور موبائل فون میں بیلنس لوڈ (ٹاپ اپ ) کروانے کی سہولت حاصل ہوگی۔

اس پرحکمت شراکت داری سے بینک الفلاح کو اس خطے کی منفردمالیاتی ضروریات سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملے گی جن کے ذریعے بینک الفلاح یہاں کے عوام کی ضرورتوں کے مطابق جدید بینکاری مصنوعات اور خدمات فراہم کرسکے گا۔

 

جی بی اسٹاف آپ کو گلگت بلتستان اور چترال کی تازہ ترین حالات حاضرہ سے باخبر رکھتے ہیں۔

Advertisement
Click to comment

تعلیم

ہنزہ میں سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد

Published

on

World Space Day Walk in Hunza

ہنزہ (اسلم شاہ، رحیم اللہ بیگ) ہاسی گاؤا میموریل پلک سکول کریم آباد ہنزہ میں پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ہنزہ بھر سے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب میں خلائی تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے طلباء نے مختلف سائنسی ماڈلز پیش کئے اور اس ہفتے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرام پیش کئے۔

اس موقع پر وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپارکو نے اپنے پروگرام کے بہترین جگہ کا انتخاب کیا اور امید ہے آئندہ بھی سپارکو اس ایونٹ کو جاری رکھے گی کیونکہ ہنزہ تعلیمی میدان گلگت بلتستان کے لیے ایک رول ماڈل ہے اور پورے پاکستان میں خواتین کے تعلیم میں سب سے آگے ہے۔ ہمارے دشمن چاہتا ہے کہ ہمارے خواتین پڑھ نہ سکے۔

ہنزہ میں سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد

آج ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول میں سپارکو کے پروگرام میں شرکت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں، یہ ہنزہ کی خاصیت ہے کہ آج ہنزہ میں خلائی ٹیکنالوجی کا ذکر ہوتا ہے ۔ہنزہ سیمت گلگت بلتستان میں آغا خان ایجوکیشن سروس نے تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج ہنزہ سمیت گلگت بلتستان میں اگر معیاری تعلیم میسر ہے تو اس میں آغاخان ایجوکیشن سروس کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہنزہ میں سڑکوں اور بجلی کے مسائل سے آگاہ ہوں اور ہم ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول کے لیے روڑ بنوانے اور چار دیواری کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول کے طلبہ و طالبات کے ہمراہ سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے طلباء کے ساتھ وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال، ہنزہ کے سول سوسائٹی کے عہداداران، علاقہ عمائدین اور اہل علاقہ کے ایک کثیر تعداد نے سپیس واک میں حصہ لیا۔

ہنزہ میں سپارکو کے تعاون سے منعقدہ ہفتہ خلاء کے اختتامی پروگرام کا انعقاد

تقریب میں مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء نے مختلف ماڈلز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور مہمان خصوصی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے راکٹ لانچنگ میں حصہ لیا۔

تقریب کے بعد علاقہ عمائدین نے وزیر تعمیرات کو ہنزہ کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور تعمیرات کے شعبے میں جاری منصوبوں میں تیزی پیداکرنے اور بھر وقت مکمل کرنے کی استدعا کی۔

یاد رہے کہ پاکستان خلائی تحقیق کا ادارہ سپارکو اس پروگرام کو مسلسل سات سال سے کامیابی کے ساتھ ہاسی گاؤا میموریل پبلک سکول میں منعقد کرتا رہا ہے۔

Continue Reading

استور

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اقدامات میں دلچسپی کا اظہار

Published

on

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی انتہائی قدر کرتے ہیں او ر وہ اسی ماڈل کو گلگت بلتستان میں بھی لاگو کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اقدامات کے حوالے سے چیف منسٹ حافظ حفیظ الرحمان کو بریفنگ دی گئی جس میں وزیراعلیٰ نے کئی اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جس میں پولیس سٹینشز کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام ، جیل انتظامیہ ، ڈرائیونگ لائسنس اور کرائے داروں کیلئے وضع کردہ سسٹم شامل ہے.

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حکومت پنجاب کی طرز پر اپنے صوبے میں بھی یہ نظام لاگو کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے ۔

Continue Reading

مقبول تریں