1. ہنزہ پریس کلب کے نئے انتخابات میں آئندہ دو سالوں کے لیے رحیم اللہ بیگ صدر، رحیم امان جنرل سیکرٹری، اکرام نجمی نائب سینئر صدر، کریم سلمان نائب صدر، علی احمد فنانس سیکرٹری، سلیم اللہ بیگ برچہ سیکرٹری اطلاعات اور اسلم شاہ جوائنٹ سیکرٹری بلامقابلہ امنتخب ہوئے۔
ہنزہ پریس کلب کے ممبران

ہنزہ پریس کلب کے سالانہ اجلا س پریس کلب آفس علی آ باد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہنزہ پریس کلب کی آئین کے مطابق آئندہ دو سالوں کے لیے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقعے پر ہنزہ پریس کلب کے ممبر ان نے آئین کے اصولوں کے مطابق مقرر کردہ الیکشن کمشنر نے درخواستوں کی جانچ پڑتال کی اور رحیم اللہ بیگ بلا مقابلہ صدر قرار پائے۔

رحیم امان جنرل سیکرٹری، رحیم اللہ بیگ صدر اور علی احمد فنانس سیکرٹری

"ہنزہ پریس کلب کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرنے پر تمام ممبران کا شکرگزار ہوں اور نئی ٹیم کے ساتھ مل کر اس ادارے او ر عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی بھر پور کوشش کروں گا”۔ رحیم اللہ بیگ، صدر ہنزہ پریس کلب

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے صدر اجلال حسین نے نئے منتخب ہونے والے عہداداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہنزہ پریس کلب نے اپنے قیام کے چند سالوں میں ہی نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ قومی سطح پر بھی اپنا ایک مقام قائم کیا ہے اور امید ہے کہ نو منتخب کابینہ بھی اس ادارے کومستحکم کرنے اور عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

نومنتخب صدر رحیم اللہ بیگ نے کہا کہ سابقہ کابینہ نے کم وقت میں ہنزہ پریس کلب کو ایک مقام پر پہنچایا ہے اس ادارے اور صحافیوں کی بہتری کے لیے اپنی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد کابینہ کی حلف برداری کا اہتمام کیا جائے گا۔

By اسلم شاہ

اسلم شاہ کا تعلق ضلع ہنزہ سے ہے اور وہ ہنزہ پریس کلب کے رکن اور ماہنامہ کنجوت ٹوڈے میگزین کے ایڈیٹر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے