چلاس قبائلی تصادم میں جے یو آئی دیامر کے نائب امیر سمیت تین افراد جاں بحق

چلاس میں دو گروپوں میں خون ریز تصادم،جے یو آئی دیامر کے نائب امیر سمیت تین افراد جاں بحق2 زخمی ہوگئے، زخمی اور جان بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چلاس کے نواحی گاوں تھک دیونگ کے مقام پر دو قبائل کے درمیان تصادم کے بعد فائرنگ سے 3 افراد جانبحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیاگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑے کی وجہ جلانے کی خشک لکڑیوں کو شہر لے جانے پر پابندی کی باعث ہوا۔جس پر دو افراد کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جو بعد ازاں خون ریز تصادم کا شکل اختیار کرگئی جس کے نتیجہ میں تین افراد جان بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونیوالوں میں جے یو آئی دیامر کے نائب امیر مولانا مجیب الرحمن،عبدالکریم اورجابر شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

By جی بی اسٹاف

جی بی اسٹاف آپ کو گلگت بلتستان اور چترال کی تازہ ترین حالات حاضرہ سے باخبر رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے