Site icon جی بی اردو

ہنزہ کریم آباد میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کھلی کچہری منعقد

(رحیم امان ، رحیم اللہ بیگ) ) کریم آباد ہنزہ میں سید علی اصغر ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں کریم آباد کے عوام اور سول سوسائٹیز اور دیگر اداروں کے نمائندوں کی جانب سے ہنزہ کریم آباد سیوریج لائین کی خستہ حالی،رابطہ سڑکوں کی تعمیر، خواتین ہسپتال کی فعالی، پینے کے صاف پانی کی عدم موجودگی ، سیلاب کے باعث تباہ شدہ پانی کے چینلوں کی مرمت ، ذمینوں کا کمپنسیشن ، صفائی کا فقدان، گرلز ہائی سکول کی بلڈنگ کی خستہ حالی ، رابطہ سڑکوں کی ٹینڈر میں تاخیر ، ڈسٹرکٹ بیس فیصد فنڈ کے اجراہ میں تاخیر سمیت کئی مسائل اور شکایات کے ڈھیر لگائے ۔ 

ہنزہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی جانب سے تمام لائین ڈیپارٹمنٹ کے عہداران کے ہمراہ کریم آباد ہنزہ کے عمائدین و نوجوانان کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد۔ 

کریم آباد کے مسائل کو اولین ترجیح دیکر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سعید علی اصغر
ہنزہ ڈیپٹی کمیشنر ہنزہ کے جانب سے کریم اباد ہنزہ کے مسائل سننے کے لیے عمادین کریم آباد اور یوتھ کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔اس اہم اجلاس کا انعقاد کرنے کا مقصد کریم اباد کے مسائل کو سننا تھا۔ اس کھلی کچہری میں ہنزہ کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹز کے اعلٰی عہداران نے بھی شرکت کی۔اس کھلی کچہری میں کریم آباد سمیت ہنزہ کے تمام مسائل کے پر مختلف محکوں کی جانب سے عوام کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر کریم آباد کے سول سوسائٹیز کی جانب سے کریم آباد ہنزہ کا سب اہم مسلہ پچیس سالہ پرانہ سیوریج لائین کا اٹھایا گیا اس موقع پر سول سوسائٹیز کے مشترکہ موقف پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ کریم آباد سیاحوں اور بین الاقوامی وفود کا مرکز ہے اور گلگت بلتستان اور پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنے میں ہنزہ کریم آباد کا اہم کردار رہا ہے ، کریم آباد ،گنش اور مومن آباد کی تاریخی اور سیاحتی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پچیس سال پہلے اپنی مدد آپ اور ڈونر کی فنڈز کی مدد سے سیوریج کا نظام قائم کیا گیا تھا ،آج یہ سیوریج لائین اپنی مدت پوری کرنے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہے،اگر حکومت ااس منصوبے کی بروقت مرمت نہیں کرے گی تو سیاحت کے سیزن میں یہ بہت بڑا ماحولیاتی ڈزاسٹر ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر ڈیپٹی کمشنر ہنزہ سعید علی اصغر نے ہنزہ اکا مجموعی صورت حال اور مجموعی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری رکھنے کا مقصد اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ یہان بیک وقت زندگی کے تمام طبقات کے ساتھ ملنے اور ان کو سن کا موقع ملتا ہے جس کی وجہ سے کلی صورت حال کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ واٹر چینل کی مرمت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ التت اور بلتت کے تمام واٹر چنلز کی مرمت کے لیے 3 کروڑ 45 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

کمپنسشن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پرانا ریٹ چل رہے ہیں ۔اور ترقیاتی پروجیکٹ کے لیے استعمال ہونے والا زمین کا پرانا ریٹ ہی دیا جائے گا ہم نے پورئے ہنزہ کے لیے New Land Compancation Proposial جمع کروایا ہے منظوری کے بعد ہی نئے ریٹ دئیے جا سکتے ہیں یاد رہے کہ ضلع ہنزہ میں زمینوں کا سرکاری ریٹ بہت کم ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کے لیے زمینوں حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے ۔

ڈیپتی ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ جب میں نے ہنزہ میں چارج سنبھالا تھا تب ہنزہ میں صرف دو ڈاکٹرز تعنات تھے اب ہم سے پورے ہنزہمیں 14 ڈاکٹرز تعنتات کیے ہیں جس کی وجہ پہلے کے نسبت صورت حال کافی بہتر ہوا ہے۔
اس موقع پر کیپٹن ریٹائیرڈ سید علی اصغر ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو تمام شکایات کا اذالہ کرنے اور کام میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایات دئیے اور آئندہ چند ہی دنوں میں کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیئے۔

اس موقع پر کریم آباد کا سب سے اہم مسلہ سیوریج کے مین لائینوں کی مرمت کرنے اور سیوریج کے نظام کو سیاحت کے سیزن میں خراب ہونے سے بچانے کے لیے احکامات جاری کئیں۔

Exit mobile version