سکردو سے راولپنڈی جاتے ہوئے بابوسر گٹی داس کے مقام پر مشہ بروم بس نمبر (بی ایل این 1495) حادثے کا شکار ہوئی ۔حادثے میں 26 افراد جاں بحق 13 افراد زخمی ہوگئے
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ نعشوں کو چلاس ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے .
بس میں ڈرائیور سمیت 39 مسافر اسوار تھے. جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں.
حادثے کی اطلاع ملنے پر لواحقین کی بڑی تعداد مشہ بروم سکردو کے آفس پہنچ گئی ہے ۔
دوسری طرف وزیر اعلی گلگت بلتستان نے سیکریٹری ہیلتھ کو زخمیوں بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی یے۔
فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تمام تر وسائل استعمال میں لانے کی ہدایت کی ہے

آرمی ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز بھی چلاس روانہ کر دی گئی ہیں
ذرائع کا کہنا ہیکہ زخمیوں کو چلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت سی ایم ایچ منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور موڑ کاٹتے ہوئے بس کے بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی جاں بحق ہو گئے ہیں
جواب دیں