التر پیک سلائڈنگ، ایک کوہ پیما جاں بحق، دو کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

التر پیک - Ultar Peak Hunza

التر پیک پر برفانی تودے کے زر میں آکر پھنس جانےوالے دو برطانوی اور ایک جانبحق ہونے والے آسٹریلوی کوہ پیما کی نعش کو پاک فوج کے ایک ٹیم ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 4900 میٹر بلندی سے ریسکیو کرنے میں کامیاب۔

Christian Huber
جانبحق ہونے والے آسٹریلوی کوہ پیما کریسٹین ہوبر

گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام کریم آباد سے ملحقہ التر پیک پر گذشتہ روز برفانی تودے کے زر میں آکر پھنسے والے دو برطانوی اور ایک آسٹریلوی کوہ پیما کی نعش کو پاک آرمی کے ایک ٹیم نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 4900 میٹر کی بلندی سے ریسکیو کیا۔ کوہ پیماوں کی یہ ٹیم گذشتہ دنوں موسم کی خرابی کے باعث برفانی تودے کے زر میں آگئی تھی جس کے باعث دو برطانوی مہم جو زخمی جبکہ ایک آسٹریلوی مہم جو جان بحق ہوئے تھے۔

یاد رہےکہ التر کے اس خطرناک چوٹی کو سر کرنے کے لئے یہ ٹیم جون کے تیرہ تاریخ کو روانہ ہوئی تھی۔

دونوں برطانوی کوہ پیما جن کو پاک فوج کے ایک ٹیم نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 4900 میٹر کی بلندی سے ریسکیو کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے