گلگت بلتستان چیمپئن لیگ سیزن ٹو کا فائنل اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

گلگت بلتستان چیمپئن لیگ سیزن ٹو

گلگت بلتستان ٹیلنٹ ایکسپلورنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد فٹ بال ٹورنامنٹ، گلگت بلتستان چیمپئن لیگ  سیزن ٹو کا سیمی فائنل 15 اور فائنل 16 اپریل کوجناح اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں کھیلا جائے۔ فائنل میچ کے بعد رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں گلگت بلتستان کے نوجوان فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

تقریب میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں میں شرکت کریں گے۔ ان میں میکس مارشل آرٹس میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے والے گلگت کے باصلاحیت سپوت علومی کریم، معروف کوہ پیماء ثمینہ بیگ اور فنون لطیفہ سے منسلک دیگر افراد شامل ہیں۔میوزیکل پروگرام 2 بجے جبکہ فائنل میچ بوقت 4 بجے شروع ہوگا۔

گلگت بلتستان چیمپئن لیگ سیزن ٹو کا آغاز26 مارچ کو کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے