گوجال میں گلمت فٹبال پریمیر لیگ شروع

بالائی ہنزہ گلمت گوجال میں گلمت فٹبال پریمیر لیگ (جی پی ایل) کا افتتائی تقریب ہوا اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان جعفراللہ تھے۔

اس ٹورنامنٹ میں گلمت ہنزہ کے پندرہ سے زیادہ فڈبال ٹیموں نے شمولیت کی ہے۔ یاد رہے کہ اس ٹونارمٹ کا انعقاد ہر سال ہوتاہے۔
اس موقع پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان جعفر اللہ نے اوصاف سے بات کرتے ہوے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامٹز کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے اور میں گلمت پریمیر لیگ کے منتزمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے حکومت نے گلگت بلتستان میں سپورٹس کو تباہ کر دیا تھا لیکن ہماری حکومت کا اس جانب خصوصی توجہ ہے۔ہمارے پاس سپورٹس کی مد میں بہت سارافنڈ مو جودہے لوگ اس فنڈ سے بھر پور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اور ہماری حکومت کی پالیسی میں نوجوان خصوصی توجہ کے مرکز ہیں۔اگر نوجوانون پہ توجہ نہیں دی جاتی ہے تو وہ معاشرتی برائیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اس لیے نوجوانون کو اس طرح کی سرگرمیوں میں مصرف رکھنا لازمی ہے تاکہ وہ اپنے فارق وقت کو مشبت انداز میں استعمال میں لا سکیں۔

اس لیے میں نے گلگت میں ڈپٹی سپیکر فڈبال ٹورنامٹ کے نام سے ایک ٹورنامٹ کا انعقاد کیا ہے جو بہت جلد شروع ہونے والاہے۔ اور ہماری حکومت اگلے سال گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نوجوانون کیلیے مختلف سپورٹس تقربات کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔

Gulmit Premier League

gulmit-premier-league-2016-opening (8)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے