Site icon جی بی اردو

ضلع ہنزہ میں تمباکونوشی کے خلاف دفعہ 144 نافذ

ضلع ہنزہ میں تمباکونوشی کے خلاف دفعہ 144 نافذ

ہنزہ (اکرام نجمی) حکومت گلگت بلتستان اور غیر سرکاری فلاحی ادارہ سیڈو کی مشترکہ مہم تمباکو سموک فری ہنزہ مہم کے تحت ہنزہ بھر میں ا ٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو تمباکو کے اشیاء فروخت کرنے، کھُلا سگریٹ فروخت کرنے، تعلیمی اداروں اور صحت کے اداروں سے 50 میٹر فاصلے کے اندر تمباکو نوشی سے متعلق اشیاء فروخت کرنے، تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی کرنے،تمام پبلک علاقوں میں تمباکو نوشی کرنے اور تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں تمباکو نوشی کرنے پر فیاض احمد ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے پابندی عائد کرتے ہوئے تمباکو نوشی کے خلاف ہنزہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے، دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا، نئی نسل کو تباہ ہونے سے بچانے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔

ہنزہ کو جنوبی ایشیاء کا پہلا پلاسٹک فری علاقہ ہونے کا اعزاز ملنے کے بعد اب ہنزہ کی نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسی لعنت سے دور رکھنے کے لیے حکومت گلگت بلتستان اور غیر سرکاری اور فلاحی ادارہ سیڈو کی مشترکہ مہم تمباکو سموک فری ہنزہ کے تحت ہنزہ بھر میں تمباکو نوشی اور تمباکو نوشی سے متعلق کاروبار کی حوصلہ شکنی کے لیے ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ فیاض احمد کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ فیاض احمد نے ہنزہ پریس کلب کے ممبران اور عہداراروں کے ساتھ ایک میڈیا بریفنگ میں ہنزہ بھر میں ا ٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو تمباکو کے اشیاء فروخت کرنے، کھُلا سگریٹ (دانوں کی شکل میں)فروخت کرنے،تعلیمی اداروں اور صحت سے متعلقہ اداروں کے 50میٹر فاصلے کے اندر تمباکو نوشی سے متعلق اشیاء فروخت کرنے(کاروبار کرنے)، تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی کرنے،تمام پبلک علاقوں میں تمباکو نوشی کرنے اور تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں تمباکو نوشی پر فیاض احمد ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے پابندی عائد کرتے ہوئے تمباکو نوشی کے خلاف ہنزہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 پر عمل کروانے کے لیے محکمہ پولیس، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تمام تحصیل اور دیگر اداروں کو احکامات جاری کردئیے جائے گے،اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں اور افراد کے خلاف قانون تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ میں انسداد تمباکو نوشی کے لیے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے اس کااجلاس بہت جلد ہوگا جس میں لائحہ عمل اور اس مہم کو بہتر عملی اندازمیں موثر بنانے پر غور کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد وزارت صحت کی انتباہی تصاویر اور پیغام کے بغیر دستیاب سگریٹ یا سمُگل سگریٹ کے خلاف کاروائی قانون کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔صحافی کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مختلف قسم کے فلیور زپر مبنی سگریٹ جس سے بچوں میں سگریٹ نوشی کی عادت بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اس پر آئندہ کی انسداد تمباکو نوشی ٹاسک فورس کی اجلاس میں پابندی عائد کی جائے گی۔

اس موقع پرڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے اپنے ماتحت تمام اداروں کو تمباکو نوشی کے خلاف دفعہ 144پر عمل درآمد کروانے کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔

Exit mobile version