Site icon جی بی اردو

بابوسر حادثے کے بعد مشہ بروم ٹورز بس سروس کا لائسنس منسوخ، دفاتر سیل

Babusar Mashabrum Bus Accident

بابوسر پاس کے قریب کیٹی داس میں المناک بس حادثے کے بعد گلگت بلتستان پولیس، ایکسائز اور مجسٹریٹ کی متفقہ فیصلے کے بعد مشہ بروم ٹورز کے تمام دفاتر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مین بس اڈا پر موجود مشہ بروم دفتر کے ساتھ جہاں جہاں مشہ بروم دفاتر قائم ہیں سب کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے مطابقمشہ بروم ٹورز بس سروس کے دفاتر سیل کرنے کی وجوہات میں انکے پاس کسی بھی مسافر کا ریکارڈ موجود نہ ہونا اور جس روٹ (ناران – بابوسر) سے ان مسافروں کو لیکر گئے، اس روٹ پر جانے کی انکے پاس پرمٹ ہی موجود نہ ہونا شامل ہیں۔ مشہ بروم ٹورز بس سروس بغیر پرمٹ کے اس ناران – بابوسر روڈ پر گاڈی چلاتے رہے۔

اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر اسکردو خرم پرویز نے مشہ بروم ٹریول ایجنسی کا لائسنس منسوخ کر کے مشہ بروم ٹریول ایجنسی دفتر سیل کر دیا تھا۔

اس کے علاوہ بہت جلد اور بھی ٹرانسپوٹر کے دفاتر کو بھی بند کرنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

Exit mobile version