ہنزہ گوجال کے گاوں گلمت میں افسوس ناک واقع، کمرے میں جنریٹر گیس بھرنے سے باپ بیٹا جاںبحق جبکہ اسی خاندان کے دو افراد کو ہسپتال داخل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے محمد اکرم کی عمر 60 سال اور بیٹے نثار تاجک کی عمر 29 سال تھی۔ نثار تاجک کی شادی دو ہفتے قبل ہی ہوئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق بجلی کی جنریٹر کا دھواں رات گئے کمرے میں بھر گیا جس سے نیند میں موجود ایک ہی خاندان کے چار افراد بیہوش ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کا گلمت کے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد دفنایا گیا جبکہ دو کو آغا خان میڈیکل سنٹر علی آباد داخلہ کر دیا گیا ہے جو اب خطرہ سے باہر ہیں.
ہنزہ میں بجلی کا مسئلہ کئی دہائیوں سے چلتا آ رہا ہے. سردیوں میں ایل پی جی ہیٹروں کا استعمال بڑھ جاتا ہے، جو بہت خطرناک ہوسکتا ہے.
ہنزہ کی سیاسی قیادت اور ضلع انتظامیہ ضلع میں بجلی کی قلت کا مثلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اگر توانائی کی اس بحران پر قابو نہ پایا گیا تو مذید جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔