Site icon جی بی اردو

ہنزہ میں خسرہ سے بچاؤ مہم کا باقاعدہ آغاز

ہنزہ میں خسرہ سے بچاؤ مہم کا باقاعدہ آغاز

ہنزہ میں خسرہ سے بچاؤ مہم کا باقاعدہ آغاز

ہنزہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس علی آباد میں خسرہ سے بچاؤ کی مہم کا باقاعدہ آغاز اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ قاسم نے کیا۔ اس موقعے پر اے سی ہنزہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہنزہ میں خسرہ مہم کے دوران باقاعدہ مہم کی نگرانی کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنزہ میں والدین باشعور ہیں یہاں پروالدین ہر وقت عملہ سے تعاون کرتے ہیں اور آئندہ بھی تعاون کی امید کی جاتی ہے۔ اس مہم میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ محمکہ صحت کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔

اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیرحافظ نے کہا کہ ہنزہ میں والدین نے صحت کے حوالے ہر ایک مہم میں بھر پور ساتھ دیا ہے اور گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ تعاون ہنزہ کے عوام اور خاص کر والدین کا رہا ہے اور ساتھ ساتھ ہنزہ کے صحافیوں اور میڈیا نے لوگوں میں شعور پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ خسرہ سے بچاؤ مہم کا مقصد بھی یہی ہے کہ زیادہ سے لوگوں کو میڈیا کے ذریعے اس مہم کے بارے میں آگاہی پھیلایا جا سکے۔

15 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک اس مہم سے زیادہ سے زیادہ بچے مستفید ہوسکیں گے اور اس مہلک بیماری سے بچوں کو محفوط کیا جا سکے گا۔

Exit mobile version