Site icon جی بی اردو

شندور پولو فیسٹیول 7 تا 9 جولائی منعقد کیا جائے گا

Shandur Polo Festival

گلگت اور چترال کے پولو ٹیموں کے درمیان سالانہ پولو مقابلہ 3،734 میٹر اونچے شندور کے میدان پر کھیلا جائے گا. پاکستان آرمی، پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری، گلگت بلتستان سکاؤٹس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں امن و آمان کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہونگی . شندور پولو فیسٹیول 2018 کو گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال  کے بیچ موجود شندور پولو گراؤنڈ میں 7  سے 9 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

اس سلسلے میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے حکومتوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ شندور میں ایک خیمہ بستی کا قائم کیا گیا ہے جہاں بنیادی رہائش گاہیں دستیاب ہوں گی۔

گلگت بلتستان کے سیاحت، کھیلوں اور ثقافت کے وزیر فدا خان نے کہا ہے کہ یہ تہوار اس علاقے میں سیاحت کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگی۔

شندور پولو فیسٹیول میں پولو میچوں کے علاوہ، پیراگلائڈنگ، روایتی رقص، اور کیمپ فائر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے SCOM کا عملہ تہوار کے دوران ٹیلی کام کی سرویس بھی فراہم کرے گا. پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اور قومی و غیر ملکی سیاحوں کو سہولت دینے کے لئے خصوصی پروازوں کا بھی اہتمام کیا ہے۔

شندور پولو فیسٹیول میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں چترال سے تین اور گلگت بلتستان سے تین ٹیمیں شامل ہونگی۔ شندورلو پولو فیسٹیول 2018  کا فائنل میچ گلگت بلتستان اور چترال کے دو بہترین ٹیموں کے درمیان نو جولائی کھیلا جائے گا۔ تاریخی طور پر چترال ٹورنامنٹ میں غالب رہ چکا ہے۔

شندور تک گلگت اور چترال دونوں کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ لواری ٹنل کے افتتاح کے بعد پشاور سے چترال کے راستے میں غیر معمولی بہتری آئی ہے، تاہم بونی اور لسپور کے درمیان سڑک خراب حالت میں ہے۔

اس خبر کو انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Popular in the Community
Load more...
Exit mobile version