یہ بات انھوں نے ہفتے کے روزنلتر میں 18میگا واٹ پن بجلی گھر میں چائنیز انجینئر کے حفاظت کیلئے کئے جانے والے انتظامات کی نظر ثانی کیلئے منعقدہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چیف سیکریٹری نے چائنیز انجینئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ہماری حکومت ان کوایسی سکیورٹی فراہم کرے گی جس میں وہ سکون سے اپنا کام بخیروعافیت سر انجام دے سکے اور آج کے اجلاس کامقصد بھی چائنیزانجینئرزواہلکاروں کے حفاظتی اقدامات میں مزید بہتری لانا ہے۔
اس موقع پرانہوں نے انتظامیہ اور پولیس کے ذمہ داران کو حکم دیا کہ وہ نیکٹا کے متعین شدہ ضابطے کے تحت حفاظتی اقدامات اٹھائے اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو کہا جائیں کہ آئندہ ترقیاتی منصوبوں میں حفاظتی اقدامات کا شق لازمی قرار دیں۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے سختی سے کہا کہ ان کی نظر میں ان تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مصروف دوست ملک چین کے باشندوں کی حفاظت سب سے اہم معاملہ ہے اوروہ اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی کوبرداشت نہیں کرینگے ۔
چیف سیکرٹری کواس موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس کو انھوں نے تسلی بخش قرار دیا مگر ساتھ ہی بہتری کیلئے انہوںنے مزیداقدامات اٹھانے کے لئے مزیدہدایات بھی دی جس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور بلخصوص رات کے اندھیرے میں کام والے کیمروں کو بھی نصب کرنے کا حکم دیا۔ انہوںنے ان منصوبوں میں کام کرنے والے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے ملازمین کا سیکیورٹی کلیرنس وقتا فوقتا کرنے کے علاوہ لوگوں کے آمد و رفت پربھی نظر رکھنے کی تاکیدکی۔
چیف سیکریٹری نے انتظامیہ اور پولیس کو حکم دیا کہ وہ حفاظتی اقدامات کاباقاعدگی سے وقتاًفوقتاً جائزہ لیتے رہے جبکہ اس حوالے سے خصوصی طورپر مختلف مشقیں بھی کرنے چاہئے جن کا مقصد حفاظتی اقدمات میں خامیوں کی بر وقت نشاندہی کرکے ان کو دور کیا جا سکے۔چیف سیکریٹری نے محکمہ برقیات کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ھدایت کی کہ پیرکے روز تک ایک فوکل پرسن کا تقرر عمل میں لائے جس کا کام صرف انتظامیہ پولیس اوردیگر ایجنسیز کے مابین حفاظتی اقدامات اور انتظامات کے سلسلے میں رابطہ کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ وہ صرف اور صرف آئیڈیل حفاظتی اقدامات دیکھناچاہتے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری سیاحت وقار علی خان، کمشنر گلگت عثمان آحمد، ڈی آئی جی گلگت نفیس گوھر اور ڈپٹی کمشنر گلگت بھی موجود تھے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے بریفنگ کے بعد مختلف مقامات کا خود ورہ بھی کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔