Site icon جی بی اردو

وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے 36 ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے میں خدمات سرانجام دینے والے 36 ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ میں مزید ایک سال کی توسیع دیدی۔

واضح رہے کہ کنٹریکٹ میں توسیع دی جانے والے 36 ڈاکٹرز گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بحیثیت میڈیکل آفیسرز ، ڈینٹل آفیسرز ،گائینی کالوجسٹ اور بچوں کی علاج و معالجے کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کے ایک سو سے زائد کنٹریکٹ، ڈاکٹروں نے مستقل نہ ہونے کی صورت میں اجتماعی استعفے کی دھمکی دے رکھی ہے، کنٹریکٹ ڈاکٹرز کئی ماہ سے احتجاج کر رہے تھے۔

Exit mobile version