بینک الفلاح نے گلگت بلتستان میں اپنی برانچ لیس بینکاری کی سہولت متعارف کرانے کے لیے اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔
اس شراکت داری کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 60لاکھ سے زائد صارفین کو ’’ ایس پیسہ‘‘ کے نام سے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل بینک الفلاح کی برانچ لیس بینکاری کی آسان اور محفوظ سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایس سی او کے ساتھ بینک الفلاح کی شراکت داری سے ان علاقوں میں برانچ لیس بینکاری پر مبنی مالیاتی خدمات کو فروغ دینے کے ساتھ بینکاری کی خدمات سے محروم افراد کو مالی طور پر بااختیار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
بینک الفلاح کی برانچ لیس بینکاری خدمات ’’ایس پیسہ‘‘کے آغاز سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو رقوم کی ترسیل، یوٹلیٹی بلوں کی ادائیگی اور موبائل فون میں بیلنس لوڈ (ٹاپ اپ ) کروانے کی سہولت حاصل ہوگی۔
اس پرحکمت شراکت داری سے بینک الفلاح کو اس خطے کی منفردمالیاتی ضروریات سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملے گی جن کے ذریعے بینک الفلاح یہاں کے عوام کی ضرورتوں کے مطابق جدید بینکاری مصنوعات اور خدمات فراہم کرسکے گا۔