Site icon جی بی اردو

خنجراب ٹاپ پر دنیا کی بلند ترین ATM مشین کا افتتاح

World's highest ATM machine

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن اور ٹین کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے خنجراب ٹاپ پر دنیا کے بلند ترین ATMمشین کا افتتاح کیا۔ پاک چین باڈر خنجراب کے مقام پر نیشنل بنک آف پاکستان نے دنیا کا بلند ترین مقام جس کی اونچائی سطح سمندر سے تقریباً 15ہزار 3سو فٹ سے زائد ہے جہاں پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن اور ٹین کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل ظفر اقبال نے نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سید آحمد اقبال اشرف اور کمانڈر گلگت بلتستان ثاقف ملک محمود نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر ٹین کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کیلے تاریخی دن ہے کہ آج پاکستان نے نیشنل بنک کی مدد سے اس تاریخی کام کو انجام دیا جسکے لیے نیشنل بنک آف پاکستان مبارک بادی کے مستحق ہے یہ اعزاز پہہلے انڈیا کو حاصل تھا لیکن اب پاکستان نے اس اعزاز کو حاصل کیا۔انہوں مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان بلخصوص گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا اور اس کا پہلا قافلہ گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان سے گزارتے ہوئے گوادر تک پہنچ گئی انہوں نیایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج ہمہ وقت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن اور ٹین کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال ATMمشین کا افتتاح

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بنک نے دنیا کے بلند ترین مقام خنجراب ٹاپ پرATMنصب کر کے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اعزاز دلایا۔اس ATMکے نصب کے بعد پاک چین تجارت سے منسلک افراد اور ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو فائدہ ملے گا۔وزیراعلی نے سی پیک کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کسی بھی صوبے میں اکنامک زون نہیں بنا ہے سوائے بلوچستان گوادر کے گلگت بلتستان سمت دیگر صوبوں اسپیشل فزیبلٹی رپورٹ تیار ہو رہی ہے انشااللہ مارچ تک تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھے گے۔ سی پیک کی مرحون منت ہے جس کی بدولت گلگت بلتستان کے عوام کو سب سے بڑا فائد 72ارب کے منصوبوں کی شکل میں وفاقی حکومت نے دیا ہے۔اس سے پہلے کسی حکومت نے اتنا بڑابجٹ دی اہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس شاہراہ کو بارہ مہنہ نہیں کھولا جائے گا سی پیک کا مقصد پورا نہ ہو جائیگا جبکہ اس سال پاک چین بارڈر نومبر میں اختتام پر بند ہوگا تاہم آئندہ سال گلگت بلتستان حکومت اور سینکیاں صوبے کے ساتھ چند نکات پر معاہدے ہونے والے جس میں اس کے علاوہ دیگر اہم منصوبے شامل ہے۔ATMافتتاحی تقریب کے موقع پر دیگر عسکری قیادت کے علاوہ ، ضلعی انتظامیہ کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Exit mobile version