Site icon جی بی اردو

کریم آباد بازار ایسوسی ایشن کابینہ کی مدت پوری، کابینہ تحلیل

کریم آباد بازار ایسوشیشن

ہنزہ (اسلم شاہ) کریم آباد بازار ایسوسی ایشن کابینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد صدر عبدالحمید نے کابینہ تحلیل کرنے کا اعلان، نئی کابینہ کے لیے تیرہ رکنی کمیٹی کی تشکیل۔ایک ہفتے کے اندار نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ سابقہ صدر اور کابینہ نے جنرل باڈی میٹنگ میں اپنا کارکردگی مالی رپورٹ پیش کیا۔سٹریٹ لائٹس، کریم آباد مین رورڑ کی میٹلنگ،پبلک ٹالیٹس،بازار میں نئے ٹرانفارمرز کی تنصیب، کچرے اُٹھانے کی گاڑیوں کی فراہمی سمیت کئی منصوبوں کے حصول کے لیے اپنی دور صدارت میں تکمیل کروائیں۔ سابقہ صدر عبدالحمید کریم آباد بازار ایسوسی ایشن۔

تفصیلات کے مطابق کر یم آباد بازار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول کریم آباد میں منعقد ہوا، جنرل باڈی میٹنگ میں کر یم آباد بازار ایسوسی ایشن کابینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد صدر عبدالحمید نے کابینہ تحلیل کرکے باہمی صلح مشورے کے ساتھ نئی کابینہ ترتیب دینے کے لیے تیرہ رکنی کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے،اس موقع پر سابقہ صدر کریم آباد بازار ایسوسی ایشن عبدالحمید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کریم آباد بازار ایسوسی ایشن کو یہ اعزاز حاصل کہ کریم آباد بازار ایسوسی ایشن باقاعدہ حکومت پاکستان کے ساتھ منسلک ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنے کابینہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مقررہ مدت میں ہماری کابینہ کی کوششوں کی وجہ سے کریم آباد مین بازار میں اسٹریٹ لائٹس کا کروڑوں کا پروجیکٹ مکمل کروایا جس کے لیے ہم حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کریم آباد مین بازار میں روڑ میٹلنگ کو اٹھارہ فٹ تک چوڑا کروایاجو کہ پہلے صرف بارہ فٹ کا تھا،کریم آباد سیاحوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے پبلک ٹوائلٹس کے لیے کام کیا جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،اس ساتھ ساتھ ہنزہ میں زمینوں کی سرکاری نرخ ناموں کی ازسر نو تعین کے لیے حکومت کے اعلی حکام، جن میں گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تک رجوع کیا۔

اس موقع پر فنانس سیکرٹری پیار علی نے فنانس رپورٹ پیش کرتے ہوئے ممبران کے سوالوں کے جوابات دئیے۔ کر یم آباد بازار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی میٹنگ میں ممبران نے کابینہ کی کاردگی کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کے تحت نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے تیرہ رکنی کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اوریہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر نئی کابینہ تشکیل دے کر حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

Exit mobile version