سیڈو گلگت بلتستان کی انتھک محنت اور کوششوں کے باعث انسداد تمباکو ایکٹ کی منظوری ایک اہم کامیابی جوکہ نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسے لعنت سے بچانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ایاز اللہ بیگ صدر کریم آباد ویلفیئر آگنائزیشن۔
سیڈو گلگت بلتستان کی انتھک محنت اور کوششوں کے باعث انسداد تمباکو ایکٹ کی منظوری ایک اہم کامیابی جوکہ نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسے لعنت سے بچانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔اس ایکٹ کی منظوری کے بعد اب انتظامیہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان قوانین پر عمل درآمد کروانے کرنی کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
ان خیالات اظہار ایاز اللہ بیگ صدر کریم آباد ویلفیئر آگنائزیشن نے سیڈو کے نمائندے سے ملاقات میں کی۔اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان اورخاص کر ہنزہ میں انسداد تمباکو نوشی کے خلاف قوانین کے بارے میں عوام کو شعور دینے میں حکومت گلگت بلتستان اور سیڈو کے مشترکہ مہم تمباکو سے پاک گلگت بلتستان کا اہم کرادر رہا ہے اور اب ان قوانین پر حکومت اور انتظامیہ سے عمل درآمد کروانے میں سیڈو اپنا اہم کردار ادا کرے تاکہ ایکٹ کی منظوری کے بعد اس ایکٹ پر اصل روح کے مطابق عمل درآمد ہو۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہنزہ اورخاص کر کریم آباد کے تمام سول سوسائیٹیز اس مہم کو کامیان بنانے کے لیے اور قوانین پر عمل درآمد کروانے کے ہراول دستے کاکردار ادا کرینگے۔
یاد رہے کہ انسداد تمباکو ایکٹ گلگت بلتستان کے تحت گلگت بلتستان میں ا ٹھارہ سال سے کم عمرکے بچوں کو کسی بھی قسم کے تمباکو نوشی سے متعلق اشیاء کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد ہے، اور کسی بھی تعلیمی اور صحت کے ادارے کے اطراف میں دو سو میٹر کے فاصلے تک تمباکو نوشی سے متعلق کاروبار کرنے اور تمباکو نوشی کرنے پر پابندی ہوگی،اور تمباکو نوشی کے اشیاء کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔