ہنزہ (رحیم امان) ہنزہ میں بچوں کو تمباکو نوشی سے دُور رکھنے کے لیے اور انسداد تمباکو کے قوانین پر بھر پور عمل درآمد کروائی جائے گی۔ فرمان کریم تحصیل دار علی آباد ہنزہ. سیڈو گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان کی مشترکہ مہم تمباکو نوشی سے پاک گلگت بلتستان کے تحت ضلع ہنزہ میں تمام اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے متعلق اشیاء کو فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے۔جس کے لیے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے۔
ٹاسک فورس کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوتا ہے جس میں ضلعی ٹاسک فورس کی کارکردگی کا جائزہ لیاجاتا ہے۔انسداد تمباکو ٹاسک فورس ضلع ہنزہ کے رکن اور تحصیل دار علی آباد ہنزہ فرمان کریم سے سیڈو گلگت بلتستان ضلع ہنزہ کے نمائند ے اسلم شاہ نے تحصیل دار آفس علی آباد ہنزہ میں مُلاقات کی،اس مُلاقات میں تحصیل علی آباد میں انسد اد تمباکو کے قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائز لیا گیا اور اس مہم کو اور موثر بنانے کے لیے سفارشات پیش کئے گئے۔
اس موقع فرمان کریم تحصیل دار علی آباد نے کہا کہ سیڈو اور حکومت گلگت بلتستان کے مشترکہ مہم کے باعث عوام میں انسداد تمباکو نوشی کے قوانین کا شعور پیدا ہوا ہے،اور ہنزہ میں بچوں کو تمباکو نوشی سے دُور رکھنے کے لیے اور انسداد تمباکو کے قوانین پر بھر پور عمل درآمد کروائی جائے گی۔اس موقع پر سیڈو گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے نمائندے میں تحصیل میں ہونے والے انسداد تمباکو نوشی کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے قانونی کاروائی کرنے کی استداعا کی۔