Site icon جی بی اردو

ہنزہ علی آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو تمباکو سموک فری قرار دے گیا

ہنزہ علی آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو تمباکو سموک فری قرار دے گیا

ہنزہ (اسلم شاہ) تمباکو سموک فری ہنزہ مہم کے تحت ڈاکٹر ممتاز احمد ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ہنزہ عزیز کریم اور سی او سیڈو گلگت بلتستان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی آباد ہنزہ کو تمباکو سموک فری قرار دے کر افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز احمد ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ضلع ہنزہ نے کہا کہ سیڈو گلگت بلتستان لوگوں کو صحت کے لیے یہ ایک اہم ٓگاہی مہم اور آج کا یہ پروگرام بھی لوگوں کو آگاہی دینے کی ایک کڑی ہے گلگت بلتستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بھی ہمیں احکامات موصول ہوئی ہیں کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں تمباکو نوشی خود کشی کے مترادف ہے ایسے پروگراموں سے محکمہ صحت کی معاونت ہوتی ہے۔آج سیڈو گلگت بلتستان کے تعاون سے اس تمباکو نوشی کے خلاف ہمارے پیغام کو بھی موثر انداز میں لوگوں تک پہنچتے گا۔یہ ایک ایسا مہم ہے جسے ڈبلیو ایچ او، حکومت پاکستان اور حکومت گلگت بلتستان بھی کی حمایت حاصل ہے اور اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی آنے والی نسل کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے اس مہم کا بھرپور ساتھ دیں اور حکومت کی واضح کردہ اصولوں کے مطابق عمل کریں۔

اس موقع پر سی او سیڈو گلگت بلتستان عزیز احمد نے کہا کہ سائنسی تحیقیق کے مطابق کورونا کی موجودہ وبا میں تمباکو نوشی کے عادی افراد خاص کو سگریٹ نوشی میں مبتلا لوگ جن کے پھپھڑے کمزور ہوئے ہیں ایسے افراد پر کورونا وائرس زیادہ اثرانداز ہوتا ہے۔ سیڈو اور گلگت بلتستان نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی آباد کو تمباکو سے پاک علاقے کی باقاعدہ افتتاح کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ہنزہ کے نوجوان نسل تمباکو نوشی جیسے لعنت سے دور رہے اور ہنزہ میں کم عمر نوجوانوں کو کورونا جیسے مہلک وبا میں تمباکو نوشی کے باعث بڑھتے ہوئے نقصانات سے بچا سکیں۔ جیسا کہ ڈبلیو ایچ او اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تمباکونوشی خاص کرسگریٹ کے دھواں کے ساتھ کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے اور خود سگریٹ کا عادی شخص ان حالات میں مشکلا ت کا شکار ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیڈو گلگت بلتستان کی اور حکومت گلگت بلتستان کی کوششوں سے گلگت بلتستان اسمبلی میں تمباکو نوشی سے متعلق ایکٹ پاس ہوا ہے جس کے بعد گلگت بلتستان میں کم عمر بچوں کو سگریٹ نوشی سے دور رکھنے میں یہ ایکٹ اہم سنگ میل ہے۔

اس موقع پر رحیم اللہ بیگ ہنزہ پریس کلب کے صدر نے کہا کہ سیڈو گلگت بلتستان اور سی او سیڈو کی بھرپور کوششوں سے ہنزہ سمیت گلگت بلتستا ن میں اس وباء کے دوران بھی مختلف فلاحی کام اور بچوں کو تمباکو نوشی جیسے لعنت سے دور رکھنے کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہنزہ کے نوجوانوں کو تمباکو نوشی جیسے لعنت سے دور رکھنے کے کی جانے والی کوششوں پر ہنزہ پریس کلب کی جانب سے سیڈو کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سیڈو کی ان کوششوں کے باعث آج کل تمباکو نوشی کے خلاف موجود قوانین پرعمل درآمد ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔
اس موقع پر علی آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں باقاعدہ طور پر بورڈ نصب کرکے پورے ہسپتال کو تمباکو نوشی کے ممنوع قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت کے تمام ذیلی اداروں کے اطراف میں پچاس میٹر تک کسی بھی قسم کی تمباکو نوشی اور تمباکو نوشی سے متعلق کاروبار کرنے کی ممانیت کی گئی۔

Exit mobile version