راولپنڈی سے سکردو جاتے ہوئے مسافر کوسٹر کو روندو استک نالہ کے قریب حادثہ پیش، تمام 25 مسافر جانبحق۔ کوسٹر موڈ کاٹتے ہوئے دریا میں جا گرا۔ ابتدائی طور پر حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جانبحق جبکہ 5 افراد شدید ذخمی ہوئے تھے تاہم 5 شدید زخمی مسافر بھی جان کی بازی ہار گئے۔ ذخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے روندو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
زرائع کے مطابق کوسٹر انچن انڈس ٹریول کی ہے جو راولپنڈی سے سکردو جا رہی تھی۔ پیر کی صبح روندو استک کے قریب موڈ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ لوکل ٹرانسپورٹ کمپنی نے مسافروں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ پاک فوج کی امدادی ٹیم اور ہیلی کاپٹر نے جائے حادثہ پر ریسکیو میں حصہ لیا۔