ہنزہ (رحیم امان) "سیڈو گلگت بلتستان کی نئی نسل کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کی کاوشوں کو سہراتے ہیں حکومت بھی نوجوانوں کو تمباکو نوشی جیسی لعنت سے دور رکھنے کی ان کوششوں میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور ملکی قوانین پر عملدآمد کروانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔” منصورشریف صدر بلتت یوتھ آگنائزیشن
گلگت ڈویژن میں غیرسرکاری اور فلاحی ادارہ سیڈو اور حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری مہم تمباکو سموک فری گلگت بلتستان کامیابی سے جاری ہے اس مہم کو گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ ساتھ یہاں کے مذہبی،سماجی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے سراہااور معاونت کی جا رہی ہے۔
ماضی میں ہنزہ میں نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے حکومت کا کوئی مثبت کردار نہیں رہا ہے اب سیڈو گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے ایک سنجیدہ کو شش کی گئی ہے جس کو ہم کریم آباد ہنزہ کے نوجوان اور ہماری تنظیم بلتت یوتھ آگنائزیشن سراہتے ہیں اس مہم میں بحیثیت صدر بلتت یوتھ آگنائزیشن کے بھرپور معاونت کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار منصورشر یف صدر بلتت یوتھ ارگنائزیشن نے بلتت یوتھ آگنائزیشن لائبریری میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے متعلق موجود قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی اشد ضرورت ہے اور اس کام کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنا مثبت کردار ادا کرے۔اس موقع پر بلتت یوتھ آگنائزیشن (بی وائے او) کے دیگر عہداداران اور ممبران بھی موجود تھے۔