گلگت سلطان آباد کے اعلی نمردار اور ۱۹۶۵ پاک بھارت جنگ کے غازی توالد شاہ قلیل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر ۹۰ برس تھی۔ مرحوم کو آج سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحوم سلطان آباد کے نمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سپاہی، سماجی کارکن اورماہر زراعت بھی تھے۔ مرحوم ۱۹۶۸ میں فوج سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد چھ عشروں تک گاؤں میں سماجی، سیاسی اور مذہبی خدمات سرانجام دیتے رہے۔
مرحوم AKRSP میں ماہر زراعت کی حیثیت سے خدمات دیتے رہے۔ اس کے علاوہ آغا خان لوکل کونسل دنیور میں بطور صدر اور ریجنل کونسل میں بطور ممبر اپنی خدمات سرانجام دیں۔
مرحوم کی چھ عشروں تک کی جانے والی خدمات عرصہ دراز تک یاد رکھی جائیں گی۔
یاد رہے کہ مرحوم نمبردار تولد شاہ سابق ڈائریکٹر پی ائی ڈی جنان نسیم خان، الکریم سوسائٹی کی جی ایم کریم خان اور اساس کے بیورو چیف کے چچا اور سماجی کارکن و الرحیم سوسائٹی کے صدر مالک شاہ کے سسر تھے۔