آغاخان ا یجنسی فار حابیٹاٹ (AKAH) اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ملک کے شمالی علاقہ جات میں بسنے والے کوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے وا لے حالات کا مقابلہ بہتر طور پر کرنے کے لیے مشترکہ طور پر مختلف پراگرموں کا آغاز کریں گے.
اس بات کا اعلان دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے ایک اعلٓی سطح کے میٹینگ میں کیا گیا۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان ایک معاہدہ پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، انجینیر، پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ اور آغاخان ا یجنسی فار حابیٹاٹ (AKAH) کے چیف ایگزٹیو آفیسر، نواب علی خان نے دستخط کئے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے، انجینیر، پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ملک کے شمالی علاقہ جات میں سماجی ترقی اورماحولیاتی بہتری کو ممکن بنانے کے لئے ہمیشہ کو شاں ہے۔
اس سلسلے میں آغاخان ا یجنسی فار حابیٹاٹ (AKAH) کے ساتھ مل کر ماحولیاتی بہتری اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے مختلف شعبوں میں تحقق کے عمل کو تیز کیا جا یئگا۔ دونوں ادارے مل کر علاقے کی ترقی میں ا ہم کر دار ادا کریں گے۔
جناب نواب علی خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی قدرتی آفات آج کے دور کا ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ ہم سمجتھے ہیں کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں بشمول تعلیمی ادارے اور دیگر سماجی اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
آغاخان ایجنسی فار حابیٹاٹ (AKAH) اپنے پروجیکٹس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو اس شعبے میں تحقیق کا عملی موقع اور تعاون فراہم کرئے گا۔ دونوں ادارے مل کر اس مسئلے سے متعلق معلومات اور تعلیم کے حصول اور فروغ کو آسان بنانے کے لئے کام کریں گئے۔ جسکا فائدہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کی معیار زندگی میں بہتری کی صورت میں ہوگا۔ انہوں نے حکومتی اداروں کی تعاون کی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آغاخان کے ادارے حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔