Site icon جی بی اردو

ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کی سربراہی میں انسداد تمباکو ٹاسک فورس کا قیام

Smoking in Hunza

ہنزہ (بیورہورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ بابر صاحب الدین کی سربراہی میں تمباکو نوشی کے خلاف قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے انسداد تمباکو ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا نوٹیفیکیشن جاری۔

ٹاسک فورس کا چیئرمین ڈپٹی کمشنر ہنزہ، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن،ڈائریکٹر ہیلتھ ضلع ہنزہ،پرنسپل ڈگری کالج علی آباد،اسسٹنٹ کمشنر علی آباد اور گوجال،ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر علی آباد،چیف آفیسرڈسٹرکٹ ہنزہ کونسل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہنزہ اور سیڈو کے ضلع ہنزہ کے کورڈینیٹرممبر ہونگے۔ٹاسک فورس کا ہر ماہ ایک اجلاس چئیرمین کی سربراہی میں ہوگا اور اجلاس میں انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت اور غیر سرکاری اور فلاحی ادارہ سیڈو کا مشترکہ مہم تمباکو نوشی سے پاک گلگت بلتستان مہم کے تحت کمشنر گلگت ڈویژن کے ہدایت پر ضلع ہنزہ میں تمباکو نوشی کے خلاف موجود قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے یہ ٹاسک فورس ضلع ہنزہ میں تمباکو نوشی کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل کروانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انسداد تمباکو آڈیننس 2002کے تحت تمام قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے گی۔ انسداد تمباکو 2002 کے آرڈننس کے مطابق اٹھارہ سے کم عمر بچوں کو کسی بھی قسم کی تمباکو نوشی کے اشیاء کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی۔ تعلیمی اد اروں اور صحت کے اطراف میں پچاس میٹر تک تمباکو نوشی کے اشیاء کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد ہوگی، کوئی بھی دکاندار کُھلا سیگریٹ نہیں بھیج سکے گا یا ایسا پیکٹ جس میں 20 دانوں سے کم تعداد میں سگریٹ موجود ہوگی بیجنے پر پابندی ہوگی۔

عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی اور تمباکو نوشی کے متعلق اشیاء کی نقل و حمل پر پابندی عائد ہوگی، ان قوانین کے علاوہ بھی دیگر اہم قوانین پر عمل درآمد انسداد تمباکو نوشی کے آرڈننس کے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ نے اس سے پہلے ہی ڈسٹرکٹ ہنزہ میں تمام سرکاری اداروں میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Exit mobile version