Site icon جی بی اردو

ہنزہ کے نجی ہوٹل میں گیس لیکیج سے دفتر خارجہ کی افسر اور شوہر ہلاک

 ہنزہ کریم آباد کے مقامی ہوٹل میں گیس لیکیج سے دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر انجیئر   ہنزہ میں گیس لیکیج کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی موت کریم آباد کے ایک نجی ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی، سول اسپتال ہنزہ میں دونوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی دم گھٹنے سے جانبحق ہوئے، دونوں نے گرمائش کیلئے کمرے میں گیس ہیٹر جلایا ہوا تھا۔

وہ دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھیں اور ان کا تعلق 42 ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا۔

سیدہ فاطمی دفترخارجہ میں کامن ڈیلومیسی سکیشن میں تعینات تھی اور 10دن پہلے ہی فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھی۔

سیدہ فاطمی کا تعلق اٹک سے تھا اور کچھ روز قبل 29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی تھی۔

وہ فارن سروس اکیڈمی کے 35 اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس میں پوزیشن ہولڈر بھی تھیں۔

Exit mobile version