لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام دستگیر کی جنانب سے ہنزہ کریم آباد کے سپورٹس اور کلچر سروسسز کے مقصد کے لیے آیا ہوا ساونڈ سسٹم اور فر نیچر کریم آباد ٹاؤن منیجمٹ سوسائٹی کے حوالے کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈیپٹی ڈاریکٹر غلام دستگیر کا ٹاؤن منیجمٹ سوسائٹی اور جاپان چوک سپورٹس کلب کے ممبران سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایل جی اینڈ آر ڈی ہنزہ نے ہمیشہ ہنزہ کے اندر سپورٹس اور کلچر پرگراموں کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور آج اس سامان کا آپ کے حوالے کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہنزہ اور خاص کر کریم آباد کے نوجوان اپنے فارغ وقت کو مثبت سرگرمیوں میں گزار سکیں۔
اس موقع پر ٹاؤن منیجمٹ سوسائٹی اور پاک جاپان سپورٹس کلب کے ممبران نے ساونڈ سسٹم اور فرنیچر ان کے حوالے کرنے پر ایل جی اینڈ آر ڈی اور ان ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔