Site icon جی بی اردو

ہنزہ پریمیر لیگ 2018 ہنزو ہاین کے نام، سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات کی شرکت

خبریںہنزہ پریمیر لیگ 2018 ہنزو ہاین کے نام

ہنزہ کے نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ زندگی ہر ایک میدان میں ہنزہ اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی ہنزہ کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کالوہا منونا ہے۔ ارمان شاہ۔

پاک جاپان چوک فٹ بال ایسوسی ایشن کاہنزہ میں ایسے صحت مند انہ سرگرمی کا انعقادکرنا خوش آئند ہے ہارجیت کھیل کا حصہ ہے آج اس سیمی فائنل میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی ہے بلکہ ہنزہ کی جیت ہے ۔ہنزہ نے ثمینہ بیگ ،نظیر صابر ،ڈیانہ بیگ اور نتاشہ بیگ جیسے قومی ہیرو پیدا کئے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔ دولت کریم صدر ہنزہ چیمبر آف کامرس۔

ہنزہ میں ۹ سال مسلسل ہنزہ پریمیر لیگ کی کامیاب انعقاد کرنے پر پاک جاپان چوک فٹ بال ایسوسی ایشن مبارک باد کا مستحق ہے۔ فٹبال فینز۔

ہنزہ کے کریم آباد پولو گروانڈ میں ہنزہ پریمیر لیگ کا فائنل بروز اتوار کو ہنزو ہائین اور علی آباد یاسین الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ سیمی فائنل میں ہنزو ہاین ٹیم نے گرچہ ایگلز کو ایک کے صفرکے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ علی آباد یاسین الیون پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکے تھے۔

ہنزہ پریمیر لیگ 2018 کے فٹسل مقابلے میں ہنزو ہائین نے علی آباد یاسین الیون کو ہرا کر ٹائٹل ابنے نام کر دیا۔

فائنل میں ڈی سی ہنزہ سمیت سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات جبکہ سیمی فائنل کی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ اور صدر چیمبر آف کامرس ہنزہ دولت کریم تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا کہ ہمیں پاکستانی اور ہنزائی ہونے پر فخر ہے ہنزہ کے ہمارے بہادر آبا اجداد گلگت بلتستان کی آزادی اور پاکستان کی دفاع کے لیے قربانیاں واضح طور پر اس ملک سے محبت کاثبوت ہیں ۔ہنزہ کے نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ زندگی ہر ایک میدان میں ہنزہ اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی ہنزہ کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کالوہا منونا ہے۔

ہنزہ چیمبر آف کامرس کے صدر دولت کریم کا کہناتھا کہ پاک جاپان چوک فٹ بال ایسوسی ایشن کا ہنزہ میں ایسے صحت مند انہ سرگرمی کا انعقادکرنا خوش آئند ہے ہارجیت کھیل کا حصہ ہے آج اس سیمی فائنل میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی ہے بلکہ ہنزہ کی جیت ہے ۔ہنزہ نے ثمینہ بیگ ،نظیر صابر ،ڈیانہ بیگ اور نتاشہ بیگ جیسے قومی ہیرو پیدا کئے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔اسی طرح ہی ہنزہ کے نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبوں میں محنت کرتے ہوئے کام کمانے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ہنزہ پاک جاپان چوک فٹبال ایسوسی ایشن ہنزہ پریمیئیر لیگ کا انعقاد پچھلے نو سالوں سے مسلسل کر رہی ہے اور اس لیگ میں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے بھی فٹبال ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اس سال بھی گلگت بلتستان بھر سے 64 ٹیموں نے شرکت کی ہے۔

ہنزہ پریمیر لیگ 2018 کی کچھ جھلکیاں

Exit mobile version