Site icon جی بی اردو

ناصر آباد میں ماربل کی غیر قانونی لیز کے خلاف گلگت پریس کلب کی جانب پرامن احتجاج

Nasirabad Minerals Protest in Gilgit

ناصر آباد ہنزہ کے ماربل کی غیر قانونی لیز کے خلاف ناصر آباد کے عوام کا گلگت پریس کلب کی جانب پرامن احتجاج اور غیر مقامی سرمایہ دار کو دی گئی غیر قانونی لیز منسوخ کرنے کا مطالبہ۔ مطالبات بورے نہ ہونے پر دھرنا دینے کی دھمکی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک سرمایہ دار کو ہم پر مسلط کیا گیا یے جس کو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے. ناصر آباد ہنزہ کے عوام کا پریس کلب گلگت کے سامنے بیانات دیے گئے۔

اس احتجاج کی قیادت ناصر آباد ہنزہ ماربل کمیٹی کے ادارے "الناصر ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی ناصر آباد” نے کی.

ہنزہ میں بالخصوص اور پورے گلگت بلتستان میں بالعموم ایک عرصے سے آئین و قانون کے متصادم اور عوامی امنگوں کے برخلاف قیمتی معدنی وسائل کی لیز غیر مقامی کمپنیوں کو دی جا رہی ہے اور وسائل کی لوٹ مار کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے اور پرامن عوام کو مختلف سزاوں سے نوازا جارہا ہے.

اس سلسلے میں محکمہ منرلز ڑیپارمنٹ کی جانب سے غیر مقامی لوگوں کو دی جانیوالے لیز کے خلاف ہنزہ ناصر آباد کے عوام کا گلگت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

سیکٹری منرلز مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ فوری نوٹس لے کر عوام کا حق ان کو واپس دلائیں ورنہ احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کرکے شاہراہ قراقرم کو جام کرنے پر مجبور ھونگے.

Exit mobile version