Site icon جی بی اردو

ایس پی ہنزہ کی ہدایت پر اور مقبر کی اطلاع پر ایس ایچ علی آباد کا چھاپہ، بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد

(علی آباد، ہنزہ) ایس پی ضلع ہنزہ کی ہدایت پر اور مقبر کی اطلاع پر ایس ایچ او فدا حسین جعفری کی قیادت میں پولیس سٹیشن علی آباد اور ویمن پولیس سٹیشن کی ٹیم کی بدنام زمانہ”بیگ”عرف "بیکو” شراب فروش کے گھر پر کامیاب چھاپہ. بھاری مقدار میں شراب برآمد اور شراب تیار کرنے کی فکٹری قبضہ میں لے کر مقدم درج کیا.

ہنزہ میں شراب کے عوض ماضی میں شراب فروشوں کی سرپرستی ہنزہ پولیس خود بھی کرتی رہی ہے. لیکن جب اوپر سے خاموشی توڈنے کی آرڈر آتے ہیں تو ایسی چھوٹی موٹی کاروائیاں کر کے دکھایا جاتا ہے. اور ابھی بھی ہنزہ کے نامی گرامی شراب فروش جنہوں نے کروڑوں روپے بنائیں نہ صرف آزاد ہیں بلکہ ہنزہ پولیس کی جانب سے حمایت بھی حاصل رہی ہے.

یاد رہے ہنزہ کوئی اتنی بڑی آبادی نہیں کہ کوئی شراب فروش پولیس کی یا مخبر کی پہنچ سے اوجھل ہو سکے. یہ ایک نہایت چھوٹا علاقہ ہے جہاں سب لوگ نہ صرف ایک دوسرے کو جانتے ہیں بلکہ وہاں ہے لوگ ایک دوسرے کے خاندانوں کو بھی جانتے ہیں.

Exit mobile version